منظوروسان اگرواقعی کرپشن کے خلاف ہیں تووہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں، وزیروں، ارکان اسمبلی کے خلاف تحقیقات کرکے دکھائیں جنہوں نے کرپشن کے اپنے ہی سابقہ ریکارڈ توڑدیئے ہیں۔خواجہ اظہارالحسن
منظوروسان اپنے ان رہنماؤں ، وزیروں ، منتخب نمائندوں اور عہدیداروں کے خلاف کارروائی کرکے دکھائیں جوبھاری رقوم لےکرٹرانسفر، پوسٹنگ کررہے ہیں اور بھاری رقوم کے عوض ملازمتیں فروخت کررہے ہیں
اگرمنظوروسان میں اخلاقی جرات وہمت ہے تووہ تحقیقات کرکے قوم کوبتادیں کہ سندھ کے تمام محکموں میں تمام ٹرانسفراورپوسٹنگ کی لسٹیں کس ’’ ہاؤس ‘‘ میں بنتی ہیں۔خواجہ اظہارالحسن
منظوروسان پہلے اپنی پارٹی کی ہوشربا کرپشن روک کردکھائیں پھردوسروں کے بارے میں لب کشائی کریں
کراچی۔۔۔ 11 دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہارالحسن نے صوبائی وزیرمنظوروسان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ منظوروسان اگرواقعی کرپشن کے خلاف ہیں اور اگران میں واقعی اخلاقی جرات ہے تووہ پیپلزپارٹی کے ان رہنماؤں، وزیروں، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اورعہدیداروں کے خلاف تحقیقات کرکے دکھائیں جنہوں نے کرپشن کے اپنے ہی سابقہ ریکارڈ توڑدیئے ہیں، جو صرف کراچی ہی نہیں پورے سندھ کی زمینیں فروخت کررہے ہیں، بلدیات سے لیکرایجوکیشن، ایکسائزسے لیکر صحت ، زراعت سے لیکرآبپاشی، کونسا ایسا صوبائی محکمہ ہے جہاں کرپشن کابازارگرم نہ ہو۔ منظوروسان میں اگرہمت ہے تواپنے ان رہنماؤں ، وزیروں ، منتخب نمائندوں اور عہدیداروں کے خلاف کارروائی کرکے دکھائیں جوبھاری رقوم لے لے کرٹرانسفر، پوسٹنگ کررہے ہیں، جواپنے ہی کارکنوں اورسندھ کے سادہ لوح عوام میں بھاری رقوم کے عوض ملازمتیں فروخت کررہے ہیں۔اگرمنظوروسان میں اخلاقی جرات اور ہمت ہے تووہ تحقیقات کرکے قوم کوبتادیں کہ سندھ کے تمام محکموں میں تمام ٹرانسفراورپوسٹنگ کی لسٹیں کس ’’ ہاؤس ‘‘ میں بنتی ہیں ،
سندھ کے تمام محکموں اوراداروں میں ہونے والی ہوشرباکرپشن سے حاصل ہونے والی رقم وہاں کے افسران سے کون وصول کرتاہے اورکس کے ذریعے کونسے ’’ ہاؤس ‘‘ میں کس کوپہنچائی جاتی ہے اورکس کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی جاتی ہے ۔ خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ اصلاح کا عمل ہمیشہ گھرسے ہوتاہے ۔منظوروسان ہمارامنہ نہ کھلوائیں اور پہلے اپنی پارٹی ، اپنے رہنماؤں، اپنے وزیروں اورارکان اسمبلی کی ہوشربا کرپشن کی خبرلیں اوراسے روک کردکھائیں پھردوسروں کے بارے میں لب کشائی کریں اوردوسروں کے بارے میں کچھ کہنے سے پہلے اپنے گریبان میں ضرو ر جھانکیں ۔
English Viewers