ایم کیوایم سیالکوٹ کے نائب صدر باؤ محمد انور شہید کی فاتحہ سوئم کا اجتماع سیالکوٹ میں انکی رہائشگاہ پر منعقد
غلام حیدر ہادمی نے شہید کے ایصال ثواب اور سوگواران کے صبر جمیل کیلئے روح پرور دعا کروائی
سوئم میں ایم کیو ایم پنجاب کے صدر میاں عتیق، شہید کے اہل خانہ ، ایم کیوایم پنجاب کے مرکزی ذمہ دارانضلعی اراکین ، کارکنان اور پنجاب کے حق پرست عوام کی سینکڑوں کی تعداد میں شرکت
سیالکوٹ ۔۔۔11دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ سیالکوٹ کے نائب صدر شہید باؤ محمدانور کی فاتحہ سوئم کا اجتماع سیالکوٹ میں واقع انکی رہائشگاہ پر منعقد کیا گیا ۔ باؤ انور شہید کے فاتحہ سوئم میں شہید کے اہل خانہ،ایم کیوایم پنجاب کے صدر میاں عتیق،حق پرست اراکین اسمبلی،صوبائی تنظیمی کمیٹی کے انچارج ارشاد ظفیر، سیالکوٹ ڈسٹرکٹ کے انچار ج عابد گجر و اراکین ، ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کے مختلف ڈسٹرکٹس کے انچارجز ، کارکنان اور پنجاب کے حق پرست عوام نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی ۔ باؤ محمد انورکی رہائشگا ہ پر منعقدہ اجتماع میں غلام حیدر ہادمی نے شہید کے ایصال ثواب اور سوگواران کے صبر جمیل کیلئے روح پرور دعا کروائی ۔
واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ سیالکوٹ کے نائب صدراور ایم کیو ایم کے سینئر کارکن باؤ محمد انورکومسلح دہشت گردوں نے منگل کی شب سیالکوٹ کے علاقے شہاب پورہ روڈ پر اپنے ریسٹورینٹ کے باہر موٹرسائیکل سوارتین مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا۔
وڈیو