ایم کیوایم سیالکوٹ کے نائب صدر باؤ محمد انور شہید کا سوئم بروز جمعرات لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں ظہر تا عصر منعقد کیا جائے گا
فاتحہ سوئم کے سلسلے میں ملک بھر میں ایم کیوایم کے دفاتر میں اجتماعات منعقد کئے جائیں گے
فاتحہ سوئم کے موقع پر ملک بھر میں کاروبار زندگی کھلا رہے گا اور ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق جاری رہے گا، اعلامیہ ایم کیوایم
کراچی :10؍ دسمبر 2014ء
منگل کی شب سیالکوٹ میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیو ایم سیالکوٹ کے نائب صدر باؤ محمد انور شہید کا سوئم مورخہ 11؍ دسمبر 2014ء بروز جمعرات لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں ظہر تا عصر منعقد کیا جائے گا جبکہ پنجاب کے مختلف زونز، ڈسٹرکٹ دفاتر ، سندھ کے مختلف زونز، خیبرپختونخواہ ، کشمیر ، گلگت بلتستان ، بلوچستان سمیت ملک بھر میں ایم کیو ایم کے زونل دفاتر ، ڈسرکٹ کی سطح پر موجود دفاتر میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے ۔ ایم کیو ایم کے اعلامیہ کے مطابق قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں منعقد ہوگا ۔ اس موقع پر ملک بھر میں کاروبار زندگی معمول کے مطابق کھلا رہے گا اور ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق جاری رہے گا ۔