ایم کیوایم ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کے نائب صدر باؤمحمدانورشہید ہزاروں سوگواران کی آہوں سسکیوں کے درمیان شہاب پورہ قبرستان میں سپردخاک
باؤمحمدانورکی نمازجنازہ اور تدفین میں حق پرست نمائندوں،ایم کیوایم کے صوبائی،ضلعی اور مقامی ذمہ داران،کارکنان سمیت سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی شرکت
صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع اور آزاد کشمیرگلگت بلتستان سمیت ملک بھرمیں پریس کلبوں کے باہر باؤمحمدانورشہیدکی غائبانہ نمازجنازہ اور سفاکانہ قتل پرحکومت پنجاب کے خلاف پریس کلبوں کے باہرپرامن احتجاجی مظاہرے
تصاویر
سیالکوٹ: ۔۔۔10دسمبر2014ء
منگل کی شب پنجاب شہرسیالکوٹ موٹرسائیکل سوارمسلح دہشت گردوں کی اندھادھندفائرنگ کے نتیجے میں شہیدہونے والے متحدہ قومی موومنٹ ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کے نائب صدر باؤمحمدانورشہیدکوہزاروں سوگواران کی آہوں سسکیوں کے درمیان بعدنمازمغرب شہاب پورہ اہلحدیث قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔اس سے قبل شہیدکی نمازجنازہ شہاب پورہ میں ادا کی گئی نمازجنازہ اور تدفین میں حق پرست اراکین اسمبلی ،صوبائی تنظیمی کمیٹی کے انچارج ارشادظفیر،صوبہ پنجاب کے صدرمیاں عتیق،سینٹرل پنجاب کے صدرواراکین ،انچارج واراکین ڈسٹرکٹ سیالکوٹ پنجاب کے اضلاع ننکانہ صاحب،شیخوپورہ،نارووال،گوجرانوالہ،حافظ آباد،منڈی بہاء الدین کے ذمہ داران وکارکنان کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ارمغان سبحانی،رکن پنجاب اسمبلی مسلم لیگ ن محمداکرام،پاکستان تحریک ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری عمرڈار،پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق ناظم حاجی عارف اورپاکستان عوامی تحریک صوبہ پنجاب کے نائب صدرخان عبدالقیوم سمیت مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں،فلاحی تنظیموں کے عہدیداران اورشہیدکے عزیزواقارب نے شرکت کی اورایم کیوایم کے ذمہ داران سے ملاقات کرکے باؤمحمدانورکی المناک شہادت پردلی تعزیت اورافسوس کااظہارکیا۔
علاوہ ازیں ایم کیوایم کے زیراہتمام صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع اور آزاد کشمیرسمیت ملک بھرمیں باؤمحمدانورشہیدکی غائبانہ نمازجنازہ اداکی گئی اورباؤمحمدانورکے سفاکانہ قتل پرحکومت پنجاب کے خلاف پریس کلبوں کے باہرپرامن احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔لاہور،راولپنڈی ،ملتان،اٹک،سرگودھا، خوشاب،جھنگ ،چکوال،فیصل آباد، جہلم،چنیوٹ،خانیوال،لودھراں،وہاڑی،ڈیرہ غازی خان،مظفرگڑھ،راجن پور،بہاولپور،بہاولنگر،رحیم یارخان جبکہ صوبہ خیبرپختونخواہ میں پشاور،ہری پور ہزارہ، صوابی ، مردان ، ڈیرہ اسماعیل خان اورسوات جبکہ صوبہ بلوچستان میں نصیرآباد،کوئٹہ،اندرون سندھ حیدرآباد،جامشورو،ٹنڈالہیار، میرپورخاص،عمرکوٹ، سانگھڑ، دادو، نوابشاہ ،نوشہروفیروز، خیرپور، سکھر ، گھوٹکی ، شکار پور،لاڑکانہ،جیکب آباد،قمبرشہدادکوٹ،بدین ،ٹھٹھہ جبکہ اسی طرح مظفرآباد،روالاکوٹ،باغ اورمیرپورآزادکشمیر،گلگت ،بلتستان سمیت کراچی پریس کلب کے سامنے ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان نے باؤمحمدانورکی غائبانہ نمازجنازہ اداکی اوراحتجاجی مظاہرے کیے گئے۔اس موقع پرمظاہروں کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور احتجاجی بینرزاٹھارکھے تھے جس پرحکومت پنجاب کے خلاف نعرے درج تھے۔اس موقع پرمظاہرین کاجوش وخروش قابل دیدتھااوران کی جانب سے وقفے وقفے سے پنجاب حکومت کے خلاف اورقائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے حق میں نعرے بلندکیے جاتے رہے ۔کراچی میں ایم کیوایم کے قائم مقام انچارج قمرمنصوراوردیگرمقررین نے شرکاء سے خطاب بھی کیا۔
English Viewers