Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم باؤ انور شہید یا اپنے اور ساتھیوں کے قتل پر خاموش نہیں بیٹھے گی، قمر منصور


ایم کیوایم باؤ انور شہید یا اپنے اور ساتھیوں کے قتل پر خاموش نہیں بیٹھے گی، قمر منصور
 Posted on: 12/10/2014
ایم کیوایم باؤ انور شہید یا اپنے اور ساتھیوں کے قتل پر خاموش نہیں بیٹھے گی، قمر منصور
ایم کیو ایم اور جناب الطاف حسین کے خلاف سازشیں بند نہ کی گئیں تو بات ایم کیو ایم کے ہاتھ سے نکل جائیگی
کراچی کے عوام نے ٹیکس دینا بند کردیا تو ملک کی معیشت کا دروازہ بندہو جائے گا
پنجاب کے عوام ایم کیو ایم کو اپنی جماعت اور جناب الطاف حسین کو نجات دہندہ سمجھتے ہیں، اسلم آفریدی 
باؤ انور کو بیدردی سے شہید کیاگیا ،شہیدوں کاخون رائیگاں نہیں جائیگا، ظالموں کو گلیوں میں گھسیٹیں گے، غازی صلاح الدین
ایم کیوایم کے کارکنان اپنے قائد اور اسکے نظریے کیلئے قربانیاں دینے کو تیار ہیں ، اسلم بلوچ
وہ وقت آئے گا کہ جب پنجاب کے ہر گھر سے الطاف حسین کا نعرہ بلند ہوگا ، خالد محمود اعوان 
خدا کی لاٹھی بے آواز ہے جو ایک دن ظالم حکمرانوں پر پڑے گی اور مظلوم عوام ان سے حساب لیں گے، مختا ر ججوی
جناب الطاف حسین کے چاہنے والے کراچی سے گلگت تک موجود ہیں اور انکے حکم پر ہر دم تیار ہیں، محمد کامران
شہید باؤ انور کا قصور حق پرستی کے سفر میں جناب الطاف حسین کا ساتھ دیناتھا ، علی مصطفی
ایم کیو ایم سیالکوٹ ڈسٹرکٹ کے نائب صدر باؤ محمد انور کے قتل کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے سے مقررین کا خطاب
ایم کیوا یم کے قائم مقام انچارج قمر منصور ، سیکٹر و یونٹ انچارجز ، تنظیمی شعبہ جات ، ہمدرد عوام و دیگر کی بڑی تعداد میں شرکت
شرکاء کی جانب سے باؤ محمد انور کے قتل کی مذمت ، قاتلوں کی گرفتاری اور قاتل ہے قاتل ہے،پنجاب حکومت قاتل ہے کہ نعرے
باؤ محمد انور شہید کی غائبانہ نماز جنازہ کراچی پریس کلب کے باہر ادا کردی گئی ، سینکڑوں عوام کی شرکت 
کراچی ۔۔۔10دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کے نائب صدر اور ایم کیو ایم کے سینئر کارکن باؤ محمد انور کے پنجاب میں بہیمانہ قتل کے خلاف ایم کیوا یم کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں ایم کیو ایم پاکستان کے قائم مقام انچارج قمر منصور، مختلف سیکٹر ز و یونٹس کے انچارجز ، کارکنان ، حق پرست اراکین اسمبلی ،شعبہ خواتین سمیت تنظیمی شعبہ جات کے مرکزی اراکین اور خواتین ، بزرگوں، نوجوانوں پر مشتمل ہمدرد عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے قمر منصور نے کہا کہ جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں نے لاکھوں کی تعداد میں باؤ انو ر شہید کے قتل کے خلاف احتجاج منعقد کرکے جناب الطا ف حسین کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ باؤ محمد انور شہید کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر یں اور یہ نا سمجھیں کہ ایم کیو ایم باؤ انور شہید یا اپنے دیگر ساتھیوں کے قتل پر خاموش ہو جا ئے گی، عوام ان ظالم حکمرانوں سے ایک دن حساب لیں گے۔ انہوں نے مظاہرے کے شرکاء سے کہا کہ مائنس الطاف حسین کی سازشیں کرنے والوں کو آپ نے ناکام کر دیا ہے اور سازشیں کرنے والے سن لیں اس جدوجہد کا نام الطاف حسین ہے ،جو لوگ یہ کہتے تھے کہ الطاف حسین کا چیپٹر بند ہو گیا ہے وہ دیکھ لیں کہ پاکستان کے ہرشہر میں جناب الطاف حسین کا چیپٹر پھیل گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ نے طاہر ہ آصف باجی کے قتل کو بھی ڈکیتی کا واقعہ بنانے کی کوشش کی اس کی مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنان کو جبری طور پر گرفتار کیا جارہاہے ملک بھر میں کارکنان اور عوامی نمائندوں کو شہید کیا جارہا ہے لیکن کسی جماعت نے اس ظلم و بر بریت کی مذمت نہیں کی جبکہ جناب الطاف حسین نے ہمیشہ ظلم و ستم کی مذمت کی چاہئے وہ کسی بھی جماعت سے تعلق کیونہ رکھتاہو۔انہوں نے کہا کہ ظلم و ستم کے نتیجے میں اور تعصب کی وجہ سے مشرقی پاکستان کا سانحہ پیش آیا تھا لیکن حکمرانوں نے اس سے کوئی سبق نہیں سیکھا ، ایم کیو ایم کے کارکنان کی مسخ شدہ لاشیں ہو ں یا اور کوئی ظلم اس میں وہ تمام لو گ شامل ہیں جو اس ظلم کے خلاف خاموش ہیں ، انہیں نے کہا کہ حکمراں ہمیں بتائیں کہ ایم کیو ایم پر ظلم و ستم کرنے والے سن لیں کے ہمارے آباؤاجدادنے 20لاکھ جانوں کی قربانی دیکر ملک حاصل کیا تھا ہم سر کٹانا جانتے ہیں سر جھکانا نہیں ۔قمر منصو ر نے کہاکہ اگر ایم کیو ایم اور جناب الطاف حسین کے خلاف سازشیں بند نہ کی گئیں تو بات ایم کیو ایم کے ہاتھ سے بھی نکل جائے گی، کراچی میں بسنے والا ہر شخص صرف الطاف حسین کا نام لیتا ہے اور عوام کے دلوں میں تفریق پیدا کرنے کا سلسلہ اب نہیں چلے گا آج سیاسی رہنما ٹیکس نا دینے کی باتیں کرتے ہیں تو کوئی حکومت گرفتار نہیں کرتی اگر کراچی کے عوام نے ٹیکس دینا بند کردیا تو ملک کی معیشت کا دروازہ بندہو جائے گا ۔معاون اسلم آفریدی نے کہا کہ اے پی ایم ایس او جامعہ کراچی سے نکالا تو نظریہ کراچی کی گلیوں میں پھیل گیا اور جب کراچی سے دبانا چاہا تو آ ج الطاف حسین کا نظریہ پاکستان کے چپے چپے میں پھیل گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ظلم و ستم سے الطا ف حسین کے نظریے کو نہیں روکا جا سکتا اور فکر الطاف پھیلتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ظالم حکمران چاہے ایم کیو ایم کے ایک ایک کارکن کو شہید کر دیں لیکن جناب الطاف حسین کانظریہ پنجاب میں پھیل چکا ہے اور آ ج پنجاب کے عوام ایم کیو ایم کو اپنی جماعت سمجھتے ہیں ، انہوں نے کہ باؤ انور شہید کا قتل قابل مذمت ہے ، دہشتگردوں نے باؤ انور کے معصوم بچوں کویتیم کردیا جس کا قدرت ان سے حساب لے گی۔ انہوں نے قاتل ہے قاتل ہے پنجاب حکومت قاتل ہے کہ فلک شگاف نعرہ بلند کیا۔ معاون غازی صلاح الدین نے کہا کہ آج کا یہ عظیم الشان احتجاجی مظاہر ہ دنیا پر یہ واضح کر رہا ہے کہ اگر الطاف حسین کے چاہنے والے چاہئیں تو چند گھنٹوں میں پورا ملک بند کر سکتے ہیں لیکن ہمارے قائد کی تربیت ایسی نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ صبر کی انتہا ء ہوتی ہے اور اب ہم ظالموں کو اجازت نہیں دے سکتے کہ حق پرستوں کو بیگنا ہ شہید کیا جاتا رہے اور ہم خاموش تماشائی بنے رہیں ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ عوام کا سیلاب جب نکلاتا ہے تو ظلم و ستم کے رائیونڈ اور سرے محلوں کو اپنے ساتھ بہا کر لے جاتاہے ،انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز میرے بھائی کو بھی صرف جناب الطا ف حسین سے میرے وابستگی کے سبب شہید کیاگیا لیکن کسی حکومتی عہدیدار یا سیاسی جماعت نے اس کی مذمت نہیں کی اور ہم ان کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم سر کٹا سکتے ہیں سر جھکا نہیں سکتے، باؤ انور کے قتل کا حساب حکمرانوں کو دینا ہوگا اور ہم شہیدوں کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور ظالموں کو گلیوں میں گھسیٹیں گے۔اسلم بلوچ نے کہا کہ ایم کیوایم کے کارکنان اپنے قائد اور اسکے نظریے کے لئے پہلے بھی قربانیاں دیتے رہے ہیں اور ہمیشہ تیار ہیں ، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے خلاف ہمیشہ سے آپریشن جاری ہے اور آ ج بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں ہمارے ہزاروں کارکنان کو شہید کیا جاچکا ہے ، پنجاب حکومت باؤ محمد انور کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے کیونکہ وہ وقت دور نہیں جب حق پرست شہداء کے خون سے پاکستان میں حقیقی انقلاب آئے گا ۔مختار ججوی نے کہا کہ ایم کیوا یم کی بنیا د میں ہزاروں شہداء کا خون شامل ہے اور باطل قوتوں نے آغاز سے ہی ایم کیو ایم کو ختم کرنے کی سازشیں کیں لیکن کراچی سے شروع ہونے والی جدوجہد آج سندھ ، پنجاب ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، آزا د کشمیر اور ملک بھر میں پھیل چکا ہے ، جناب الطاف حسین صرف پاکستا ن نہیں بلکہ دنیا بھر میں مظلوم و محروم طبقے کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ملک میں کسی بھی قوم کے ساتھ ہونے والی نا انصافی کے خلاف صرف جناب الطاف حسین ہی آواز بلند کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ظالم حکمرانوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ خدا کی لاٹھی بے آواز ہے او ر ایک دن ان ظالموں پر بھی خدا کی لاٹھی پڑے گی اور غریب و مظلوم عوام ان سے حساب لیں گے ۔انہوں نے پنجاب حکومت سے باؤ انور کے قاتلوں کی گرفتاری اور انکو کیفر کردا ر تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ۔ا س موقع پر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب کے رکن خالد محمود اعوان نے کہا کہ باؤ محمد انور کو حق پرست ہونے کی پاداش میں شہید کیا گیا ،انہوں نے کہا کہ حکمران ہمیں بتائیں کہ آخر ایم کیوایم کے حق پرستوں کا کیا قصور ہے کہ انہیں بیگناہ شہید کیا جارہا ہے ، انہوں نے باؤ محمد انور کے قتل کے وقت جائے وقوع پر موجود پولیس اہلکاروں کی بے حسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈے ہمیں ڈرا نہیں سکتے اور ہمارے سینے ہر دم گولیوں کے لئے تیار ہیں اور دہشت گرد سن لیں کہ جلد وہ وقت آئے گا کہ جب پنجاب کے ہر گھر سے الطاف حسین کا نعرہ بلند ہوگا ۔ انہوں نے گزشتہ دنوں لاہور میں شہید کی جانے والی حق پرست رکن اسمبلی طاہرہ آصف کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ طاہرہ آصف شہید اور باؤ محمد انور شہید کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر ے۔ ایم کیوایم کیگلگت بلتستان کمیٹی کے رکن محمد کامران نے کہا کہ جناب الطاف حسین کے کارکنان اور چاہنے والے کراچی سے گلگت تک موجود ہیں اور انکے ایک حکم پر ہر دم لبیک کہنے کو تیار ہیں،گلگت بلتستان کے عوام نے جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم پر ہمیشہ اپنے بھروسے کا اظہا ر کیا ہے اورہمیشہ آپکے ساتھ رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ باؤ انور شہید سمیت تمام حق پر ست شہد ا ء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور ظالم پنجاب حکومت کواس ظلم کا ایک دن حساب دینا ہوگا ۔آل پاکستا ن متحد ہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے وائس چےئر میں علی مصطفی نے کہا کہ ملک بھر میں حق پرستوں کو بے دردی سے شہید کیا جارہا ہے اور یہی قصور باؤ انور شہید کا تھا کہ انہوں نے ملک میں تبدیلی کے لئے جناب الطا ف حسین کا ہاتھ تھامہ ، انہوں نے ملک بھر کے نوجوانوں کو مخاطب کرکے کہا کہ نوجوان ظلم و ستم کے خلاف آ ج صف آراء نہ ہوئے تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کریگی اور ہم جاگیرداروں ، وڈیروں کے غلام بن جائیں گے۔
English Viewers 


1/11/2025 4:45:29 PM