ایم کیوایم سیالکوٹ ڈسٹرکٹ کے نائب صدر باؤ انور کے بہیمانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتا رکیاجائے ، الطاف حسین
پنجاب کے گورنرچوہدری محمدسروراور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے قائدتحریک الطاف حسین کا مطالبہ
پنجاب میں سیاسی کارکنوں کے قتل،جرائم اوردہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات حکومت پنجاب کی کارکردگی پر ایک سوال ہیں
ایم کیوایم کاایک ایک کارکن باؤمحمدانورشہیدکے لواحقین کے غم میں برابرکاشریک ہے۔الطا ف حسین
باؤمحمدانور کی شہادت سے ایم کیوایم پنجاب کے ایک سرگرم اورسینئرساتھی سے محروم ہوگئی ہے ۔ الطاف حسین
باؤ انور شہید کے بچوں،بھائیوں اور تمام سوگوار لواحقین سے قائدتحریک الطاف حسین کااظہار تعزیت
لندن۔۔۔10، دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں مسلح دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ سے ایم کیوایم سینٹرل پنجاب سیالکوٹ ڈسٹرکٹ کے نائب صدر باؤ انور کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کچھ عرصہ قبل لاہورمیں ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کومسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہیدکردیاتھاجنہیںآج تک گرفتارنہیں کیاجاسکااورآج ایم کیوایم سیالکوٹ ڈسٹرکٹ کے نائب صدرباؤمحمدانورکومسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہیدکردیاجس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ پنجاب میں سیاسی کارکنوں کے قتل،جرائم اوردہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات حکومت پنجاب کی کارکردگی پر ایک سوال ہیں۔ انہوں نے پنجاب کے گورنرچوہدری محمدسروراور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم سیالکوٹ ڈسٹرکٹ کے نائب صدرباؤمحمدانورکے بہیمانہ قتل کے واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے اورقاتلوں کوجلدازجلدگرفتارکرکے قرارواقعی سزادی جائے ۔ جناب الطاف حسین نے شہیدکوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ باؤمحمدانورشہید سیالکوٹ میں ایم کیوایم کے سینئرکارکن تھے اورآج کل ڈسٹرکٹ کے نائب صدرکی حیثیت سے تنظیمی کام میں سرگرم تھے۔ ان کی شہادت سے ایم کیوایم پنجاب کے ایک سرگرم اورسینئرساتھی سے محروم ہوگئی ہے ۔ انہوں نے باؤ انور شہید کے بچوں،بھائیوں اور تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کاایک ایک کارکن اس سانحہ پر آپ کے غم میں برابرکاشریک ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ باؤمحمدانورشہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، سوگواروں کو صبرجمیل عطاکرے۔انہوں نے فائرنگ سے زخمی ہونے والے منیر اور یونس کی بھی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی ۔
English Viewers