Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے تمام زونل انچارجز ،سیکٹر انچارجز ،یونٹس انچارجز اور تمام کارکنان صدرباؤمحمدانورکے سفاکانہ قتل پر اپنے طورپرپروگرام ترتیب دے کربھرپوراحتجاج کریں،الطاف حسین کی اپیل


ایم کیوایم کے تمام زونل انچارجز ،سیکٹر انچارجز ،یونٹس انچارجز اور تمام کارکنان صدرباؤمحمدانورکے سفاکانہ قتل پر اپنے طورپرپروگرام ترتیب دے کربھرپوراحتجاج کریں،الطاف حسین کی اپیل
 Posted on: 12/10/2014
ایم کیوایم کے تمام زونل انچارجز ،سیکٹر انچارجز ،یونٹس انچارجز اور تمام کارکنان صدرباؤمحمدانورکے سفاکانہ قتل پر اپنے طورپرپروگرام ترتیب دے کربھرپوراحتجاج کریں،الطاف حسین کی اپیل 
19جون کے بعدبھی کارکنوں نے میراساتھ دیاتھااورآج پھرمیں نے رابطہ کمیٹی، ایم این ایز،اورایم پی ایز کوزحمت نہیں دی
باؤانور کے قتل کے خلاف پرامن احتجاج صرف کراچی میں نہیں بلکہ پورے پاکستان میں کیاجائے چاہے دس افراد شریک ہوں
مجھے امیدہے کہ میرے ساتھی ماضی کی طرح مجھے اب بھی مایوس نہیں کریں گے
زون ،سیکٹرز ،یونٹس کمیٹیوں کے ارکان ،کارکنوں اور ہمدردوں سے براہ راست اپیل کرتا ہوں کہ وہ میری آوازپرلبیک کہتے ہوئے بھرپور احتجاج کریں
لندن۔۔۔10دسمبر 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام زونل انچارجز ،سیکٹر انچارجز ،یونٹس انچارجز اور تمام کارکنان سے اپیل کر تے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایم کیوایم سیالکوٹ ڈسٹرکٹ کے نائب صدرباؤمحمدانورکے سفاکانہ قتل پر اپنے طورپرپروگرام ترتیب دے کربھرپوراحتجاج کریں اورسفاکانہ قتل کے خلاف پرامن احتجاجی جلوس نکالیں۔انہوں نے کہاکہ19جون کے بعدبھی کارکنوں نے میراساتھ دیاتھااورآج پھرمیں نے رابطہ کمیٹی، ایم این ایز،اورایم پی ایز کوزحمت نہیں دی کیونکہ یہ بڑے لوگ ہیں،میں نے پاکستان بھرکے تمام یونٹ انچارجز،یونٹ کمیٹیوں کے ارکان ، سیکٹرانچارجزاورسیکٹرکمیٹیوں کے ارکان،زونل انچارجز،زونل کمیٹیوں کے ارکان،کارکنوں اور ہمدردوں سے براہ راست اپیل کرتا ہوں کہ وہ میری آوازپرلبیک کہتے ہوئے باؤمحمدانورکی شہادت پر بھرپور احتجاج کریں،جلوس نکالیں،جلوسوں اورمظاہروں کیلئے راستہ کاتعین خودکریں ۔ انہوں نے کہا کہ باؤانور کے قتل کے خلاف پرامن احتجاج صرف کراچی میں نہیں بلکہ پورے پاکستان میں کیاجائے چاہے دس افراد شریک ہوں۔ انہوں نے کہاکہ مجھے امیدہے کہ میرے ساتھی ماضی کی طرح مجھے اب بھی مایوس نہیں کریں گے ۔مجھے بس آپ سے یہی کہنا تھا اللہ آپ کی ہماری مدد فرمائے ۔(آمین ) 


1/11/2025 4:52:45 PM