Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اگروفاقی حکومت، پنجاب کی صوبائی حکومت اور اعلیٰ حکام نے باؤمحمدانور کے قاتلوں کوگرفتارنہ کیاتو ایم کیوایم احتجاج کاحق رکھتی ہے،الطاف حسین


اگروفاقی حکومت، پنجاب کی صوبائی حکومت اور اعلیٰ حکام نے باؤمحمدانور کے قاتلوں کوگرفتارنہ کیاتو ایم کیوایم احتجاج کاحق رکھتی ہے،الطاف حسین
 Posted on: 12/10/2014
اگروفاقی حکومت، پنجاب کی صوبائی حکومت اور اعلیٰ حکام نے باؤمحمدانور کے قاتلوں کوگرفتارنہ کیاتو ایم کیوایم احتجاج کاحق رکھتی ہے،الطاف حسین 
عوام اس ظلم پر جوش میں آئے توپوراپاکستان سراپا احتجاج بن جائے گا ۔الطاف حسین
آخروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کہاں ہیں؟ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکہاں ہیں؟ راناثناء اللہ کہاں ہیں؟
ٹی وی چینلز صرف فیصل آبادمیں ہونے والے اس واقعہ کاہی ذکرکررہے ہیں ، انہیں سیالکوٹ میں ایم کیوایم کے ڈسٹرکٹ کے نائب صدرباؤ محمدانور کا بہیمانہ قتل نظرنہیں آیا ،میڈیا کو چاہیے کہ وہ سب کے ساتھ انصاف کرے۔ الطاف حسین
لندن۔۔۔10، دسمبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ اگروفاقی حکومت، پنجاب کی صوبائی حکومت اور اعلیٰ حکام نے سیالکوٹ میں ایم کیوایم کے نائب صدرباؤمحمدانورکی شہادت کانوٹس نہ لیااورقاتلوں کوگرفتارنہ کیاتوایم کیوایم احتجاج کاحق رکھتی ہے، عوام اس ظلم پر جوش میں آئے توپوراپاکستان سراپا احتجاج بن جائے گا جس کی ذمہ داری وفاقی حکومت اورحکومت پنجاب پرہوگی۔ انہوں نے یہ بات ایم کیوایم سیالکوٹ ڈسٹرکٹ کے نائب صدرباؤمحمدانور کی شہادت پر خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ سب کویہ سنکرتعجب ہوگاکہ جب دہشت گردفائرنگ کررہے تھے توچندقدم پر پولیس کھڑی تھی مگر وہ خاموش تماشائی بنی رہی اوراس نے قاتلوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے سوال کیاکہ آخروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کہاں ہیں؟ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکہاں ہیں؟ راناثناء اللہ کہاں ہیں؟ آخرابھی تک قاتلوں کوگرفتارکیوں نہیں کیاگیا؟انہوں نے کہاکہ فیصل آبادمیں پی ٹی آئی کے کارکن کے قتل پر ہمیں بھی افسوس ہے اورہم نے اس پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں اورکارکنوں سے تعزیت کی ہے لیکن ہمیں اس امرپر شدیدافسوس ہے کہ ٹی وی چینلز صرف فیصل آبادمیں ہونے والے اس واقعہ کاہی ذکرکررہے ہیں ، انہیں سیالکوٹ میں ایم کیوایم کے ڈسٹرکٹ کے نائب صدرباؤ محمدانور کا بہیمانہ قتل نظرنہیں آیا،کیاباؤمحمدانورانسان نہیں ہیں ؟ انہوں نے کہاکہ گزشتہ دوسال میں ایم کیوایم کے چارسو کارکن شہید کئے جاچکے ہیں لیکن میڈیاوہ نظر نہیں آتا۔ایم کیوایم کایوم شہداء ہوالیکن بیشتر ٹی وی چینلزنے اتنے بڑے پروگرام کو مناسب کوریج نہیں دی۔ انہوں نے کہاکہ یہ سراسرزیادتی ہے ، میڈیا کو چاہیے کہ وہ سب کے ساتھ انصاف کرے۔جناب الطاف حسین نے وفاقی حکومت اورحکومت پنجاب سے کہاکہ وہ ایم کیوایم سیالکوٹ ڈسٹرکٹ کے نائب صدر باؤمحمدانورشہید کے قاتلوں کوفی الفورگرفتارکرے ورنہ عوام پورے ملک میں اس بہیمانہ قتل کے خلاف بھرپوراحتجاج کریں گے ۔
English Viewers
وڈیو



1/11/2025 4:46:20 PM