حق پرست شہداء نے جانوں کا نذرانہ دیکر حق و سچ کی تحریک کو جلا بخشی ہے ، میاں عتیق
9 دسمبر’’ یوم شہدائے حق ‘‘ کے موقع پر ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس لاہور میں تعزیتی اجتماع
ایم کیو ایم کے حق پرست شہداء کے ایصال ثواب اور مغفرت کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی اور خراج عقیدت پیش کیا گیا
لاہور۔۔۔۔9 دسمبر 2014
متحدہ قومی موومنٹ سینٹرل پنجاب کے زیراہتمام ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس واقع نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں ’’یوم شہدائے حق ‘‘ کے موقع پر تعزیتی اجتماع منعقد کیا گیا جس میں جس میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی و پنجاب کے صدر میاں عتیق ، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کی رکن بسمہ آصف سکھیرا، سیکریٹری جنرل ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب رانا اشرف ایڈووکیٹ، فنانس سیکریٹری عابد شریف ، آفس سیکریٹری منیر احمد ، لاہور ڈسٹرکٹ کے صدر سید ارتضیٰ حسین کاظمی، میڈیا سیکریٹری میاں راشد علی اور شعبہ خواتین لاہور کی صدر سلمیٰ منیر سمیت دیگر عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر حق پرست شہداء کے ایصال ثواب اور مغفرت کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی ۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں عتیق کا کہنا تھا کہ حق پرست شہداء نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے اس تحریک کو جلا بخشی ہے اور آج ایم کیو ایم جس مقام پر کھڑی ہے یہ انہی شہداء کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اپنے پیاروں کی بے مثال قربانیوں کو کسی بھی صورت فراموش نہیں کر سکتی اور جو قومیں اپنے شہداء کو بھول جاتی ہیں ، وہ تاریخ کے اوراق سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے مٹ جاتی ہیں۔ یہ شہداء کی قربانیا ں ہی ہیں کہ آج قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغامِ حق ملک بھر میں پھیل چکا ہے اور پاکستان بھر کے عوام متحدہ قومی موومنٹ کا حصہ بن رہے ہیں۔ بعدازاں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمعیں بھی روشن کی گئیں۔
YoumeShuhadaMQM#