سندھ اسمبلی سے حیدرآبادیونیورسٹی اورکراچی یونیورسٹی کے قیام کابل منظورہونے پردونوں شہروں خصوصاً حیدرآبادکے طلبہ وطالبات اور عوام کوقائدتحریک الطاف حسین کی مبارکباد
حیدرآبادمیں یونیورسٹی کاقیام وہاں کے شہریوں کا دیرینہ اوربرسوں پرانامطالبہ تھاجس کیلئے ایم کیوایم نے طویل جدوجہدکی
ایم کیوایم کی طویل جدوجہد کانتیجہ ہے کہ آج سندھ اسمبلی سے حیدرآبادمیں یونیورسٹی کے قیام کا بل متفقہ طورپر منظور ہوگیا
حیدرآباداورکراچی میں یونیورسٹی کے قیام کابل متفقہ طورپرمنظورکرنے پر سندھ اسمبلی کے تمام ارکان کوقائد تحریک الطاف حسین کاخراج تحسین ، گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اوربحریہ فاؤنڈیشن کے سربراہ ملک ریاض کوبھی مبارکباد
لندن۔۔۔9 دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے سندھ اسمبلی سے حیدرآبادیونیورسٹی اورکراچی یونیورسٹی کے قیام کابل منظورہونے پردونوں شہروں خاص طورپر حیدرآبادکے شہریوں کوخصوصی مبارکبادپیش کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ حیدرآبادمیںیونیورسٹی کاقیام وہاں کے شہریوں کا دیرینہ اوربرسوں پرانامطالبہ تھاجس کیلئے ایم کیوایم نے سندھ اسمبلی ا ور قومی اسمبلی سمیت ہرفورم پر آوازاٹھائی اورطویل جدوجہدکی۔اس جدوجہد کانتیجہ ہے کہ آج سندھ اسمبلی سے حیدرآبادمیں یونیورسٹی کے قیام کا بل متفقہ طورپر منظورہوگیاہے جس پرمیں حیدرآبادکے تمام عوام، ماؤں،بہنوں، بزرگوں ، نوجوانوں، طلبہ وطالبات ،اساتذہ کرام،تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام اورایم کیوایم حیدرآبادزون کے تمام کارکنوں اورذمہ داروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔جناب الطاف حسین نے حیدرآباداورکراچی میں یونیورسٹی کے قیام کابل متفقہ طورپرمنظورکرنے پر سندھ اسمبلی کے تمام ارکان کوخراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے بل کی منظوری پر گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اوربحریہ فاؤنڈیشن کے سربراہ ملک ریاض کوبھی مبارکبادپیش کی ۔
English Viewers