Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی ڈاؤ یونیورسٹی کے پوائنٹ بس میں لوٹ مار اور طالبات سے بد تمیزی کی سخت الفاظ میں مذمت


ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی ڈاؤ یونیورسٹی کے پوائنٹ بس میں لوٹ مار اور طالبات سے بد تمیزی کی سخت الفاظ میں مذمت
 Posted on: 12/9/2014
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی ڈاؤ یونیورسٹی کے پوائنٹ بس میں لوٹ مار اور طالبات سے بد تمیزی کی سخت الفاظ میں مذمت
طالبعلموں کے ساتھ دن دھاڑے لوٹ ماراور بدتمیزی سے صوبائی حکومت کے جھوٹے دعووں کی قلعی کھل گئی ہے
شہر میں لوٹ مار کی وارداتوں میں سنگین حد تک اضا فہ ہوا ہے، روزانہ کی بنیاد پر عام شہریوں کو قیمتی اشیاء سے محروم کیا جارہا ہے
وزیر اعلیٰ سندھ اور انکی کابینہ واقعہ میں ملوث مجرمان کو فوری گرفتار کرکے سزا دلوائیں
شہر میں طلبہ بالخصوص طالبات کو تحفظ فراہم کیا جائے ، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
کراچی ۔۔۔9دسمبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سخی حسن چورنگی کے قریب ڈاؤ یونیورسٹی کی پوائنٹ بس میں مسلح ملزمان کی لوٹ مار اور طالبات سے بدتمیزی کے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ شہر میں لوٹ مار کی وارداتوں میں سنگین حد تک اضا فہ ہوا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر عام شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے نقدی ، موبائل و یگر قیمتی آلات چھینے جانا عام بات بن چکی ہے جبکہ صوبائی حکومت شہر میں لوٹ مار روکنے میں ناکام نظر آتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کسی بھی معاشرے کے معمار اور اس ملک کی ترقی کے ضامن ہوتے ہیں لیکن طالبعلموں کے ساتھ دن دھاڑے لوٹ ماراور بدتمیزی سے صوبائی حکومت کے امن و امان کے قیام کے جھوٹے دعووں کی قلعی کھل گئی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ ، سندھ کابینہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈاؤ یونیورسٹی کے پوائنٹ میں لوٹ مار اور طالبات سے بد تمیزی میں ملوث مجرمان کو فوری گرفتار کرکے انہیں قانون کے مطابق سخت سزا دیں اور شہر میں طلبہ بالخصوص طالبات کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں
English Viewers


1/11/2025 4:46:49 PM