Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، الطاف حسین


حق پرست شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، الطاف حسین
 Posted on: 12/9/2014
حق پرست شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، الطاف حسین
شہداء کے مقدس لہو کے صدقے، پاکستان میں غریب و متوسط طبقہ کی حکمرانی کا انقلاب ضرور آئے گا، الطاف حسین
شہداء کی قربانیوں کے سبب حق پرستانہ فکروفلسفہ پاکستان کے چپے چپے میں پھیل چکا ہے، الطاف حسین
ملک بھر میں فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خلاف غریب و متوسط طبقہ کی حکمرانی کا شعور تیزی سے فروغ پارہا ہے، الطاف حسین
ایم کیوایم کے ذمہ دارن اور کارکنان حق پرست شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں، الطاف حسین
9 دسمبر یوم شہدائے حق کے موقع پر قائد ایم کیوایم الطاف حسین کا خصوصی بیان
لندن۔۔۔ 8دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ حق پرست شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور شہداء کے مقدس لہو کے صدقے ،پاکستان میں غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی کا انقلاب ضرور آئے گا۔ 9، دسمبر’’یوم شہدائے حق ‘‘ کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں جناب الطاف حسین نے تمام حق پرست شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حق پرست شہداء کے حق پرستی کی نظریہ ، مشن ، مقصد اور کاز کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کردیا لیکن کسی باطل قوت کے آگے سرجھکانا گوارا نہیں کیا، قوم کے بہتر مستقبل کیلئے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے حق پرست شہداء ایم کیوایم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ حق پرست شہداء کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج ایم کیوایم کا حق پرستانہ فکروفلسفہ آزادکشمیراور گلگت بلتستان سمیت پاکستان کے چپے چپے میں پھیل چکا ہے ، ملک بھر میں فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خلاف غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی کا شعور تیزی سے فروغ پارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ حق پرست شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی اورہمیں کامل یقین ہے کہ بہت جلد شہداء کے مقدس لہو کے صدقے پاکستان میں غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی کا انقلاب آئے گا، پاکستان میں خلق خدا راج کرے گی اور ملک سے ظلم وستم اور جبرواستبداد کا نظام ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گا۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام ذمہ داروں اورکارکنوں کوتلقین کی کہ وہ حق پرست شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں، جس مشن ومقصد کیلئے شہداء نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے اس مشن ومقصد کی تکمیل کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کریں اور شہداء کے لواحقین کی بھرپورخبرگیری کریں۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطا کرے اور شہداء کے لواحقین کوصبرجمیل عطا کرے ۔(آمین)
English Viewersوڈیو



1/11/2025 4:54:02 PM