Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے ذمہ داران و کارکنان اور ہمدرد ایک دوسرے کے خلاف کئے جانے والے احتجاج کو ہر قیمت پر پرامن رکھیں۔ الطاف حسین کی اپیل


مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے ذمہ داران و کارکنان اور ہمدرد ایک دوسرے کے خلاف کئے جانے والے احتجاج کو ہر قیمت پر پرامن رکھیں۔ الطاف حسین کی اپیل
 Posted on: 12/8/2014
مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے ذمہ داران و کارکنان اور ہمدرد ایک دوسرے کے خلاف کئے جانے والے احتجاج کو ہر قیمت پر پرامن رکھیں۔ الطاف حسین کی اپیل
دونوں جماعتوں کے افرادیک دوسرے کو برداشت کریں اورایک دوسرے کے خلاف زور آزمائی کرنے کے بجائے صبر وتحمل سے کام لیں۔ الطاف حسین 
اپوزیشن کا احتجاج کرنا اور اسے حکومتی ارکان کی جانب سے برداشت کرنا جمہوریت کا حصہ ہے
کسی بھی فریق کی جانب سے احتجاج کو پر تشدد راستے پر ڈالنے کا عمل سراسر جمہوری اصولوں کے خلاف عمل قرار دیا جائیگا
فیصل آباد میں کاروباری عناصراور تاجر برادری کے افرادچھوٹے تاجروں اور دکانداروں کو نہ تو زبر دستی کام کرنے سے روکیں اور نہ ہی انہیں زبردستی کام کرنے پر مجبور کریں۔ الطاف حسین
امید ہے دونوں طرفین ملک کی بہتری، سلامتی اور امن عامہ کی خاطر میری بیان کر دہ گزارشات پر ضرور عمل کرینگے
لندن ۔۔8دسمبر 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اپنے ایک ہنگامی بیان میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستا ن تحریک انصاف کے ذمہ داروں ،کارکنوں اور ہمدردوں سے در دمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ فیصل آباد میں ہونے والے تحریک انصاف کے آج کے احتجاج کے دوران ایک دوسرے کے خلاف زور آزمائی کرنے کے بجائے صبر وتحمل سے کام لیں ،ایک دوسرے کو برداشت کریں اور ایک دوسرے کے خلاف کئے جانے والے احتجاج کو ہر قیمت پر پر امن رکھیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کرنا اور اسے حکومتی ارکان کی جانب سے برداشت کرنا جمہوریت کا حصہ ہے لیکن کسی بھی فریق کی جانب سے اسے پرتشدد راستے پر ڈالنے کا عمل سر اسر جمہوری اصولوں کے خلاف عمل قرار دیا جائے گا ۔الطاف حسین نے فیصل آباد میں کاروباری عناصراور تاجر برادری کے افراد سے بھی اپیل کی کہ وہ چھوٹے تاجروں اور دکانداروں سے لیکر چھوٹی دکانیں یا چھوٹا موٹا کاروبار کرنے والے افراد کو نہ تو زبر دستی کام کرنے سے روکیں اور نہ ہی انہیں ان کی مرضی کے خلاف زبردستی کام کرنے پر مجبور کریں ۔جناب الطا ف حسین نے پرنٹ والیکٹرونک میڈیا کے رپورٹر ز،نیوز ایڈیٹر او رپر وڈیوسرز سے بھی دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ یکطرفہ یا کسی کی طرف داری یا مخالفت پر مبنی خبریں ہر گز شائع یانشر نہ کریں بلکہ حقائق کی روشنی میں عوام کو اصل صورتحال سے آگا ہ کریں ۔الطاف حسین نے اس امید کا اظہارکیا کہ دونوں طرفین کے ذمہ داران و کارکنان اور ہمدرد ملک کی بہتری سلامتی اور امن عامہ کی خاطر میری بیان کر دہ گزارشات پر ضرور عمل کریں گے ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاکستان کو انتشار اورخلفشارکے ماحول سے محفوظ رکھے۔
English Viewers
وڈیو


1/11/2025 4:47:27 PM