ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر فاروق ستار اور امین الحق کاسید غوث علی شاہ کو کامیاب ہونے پر ٹیلی فون
غوث علی شاہ کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کااظہارکیا
غوث علی شاہ نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کا شکریہ اداکیا
کراچی۔۔6دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر فاروق ستار اور امین الحق نے الیکشن ٹریبونل کی جانب سے حلقہ این اے 215 سے نواب وسان کی کامیابی کو کالعدم قراردینے اور سید غوث علی شاہ کو کامیاب قرار دیئے جانے پر ان کو ٹیلی فون کرکے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کااظہارکیا ۔انہوں نے امیدظاہر کی کہ غوث علی شاہ اپنے حلقے کے عوام اور خصوصاً غریب متوسطہ طبقے کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہر وقت کوشا ں رہینگے ۔ سید غوث علی شاہ نے رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے قائد تحریک جناب الطاف حسین کا شکریہ اداکیا