پوسٹل لائف انشورنس میں ایم کیوایم کی حمایت یافتہ یونین کے نو منتخب اراکین کی یادگار شہداء پر حاضری
پی ایل این میں ایم کیوایم کے حمایت یافتہ یونین کی کامیابی جناب الطاف حسین کے نظریہ کی کامیابی ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
نومنتخب ارکا ن سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی گفتگو
کراچی ۔۔۔6دسمبر2014ء
پوسٹل لائف انشورنس میں ایم کیو ایم کی حمایت یافتہ یونین کے ملک بھر سے بلا شراکت کامیابی حاصل کرنے والے نو منتخب اراکین نے عزیز آباد میں قائم یادگار شہداء پر حاضری دیکر یادگار پر پھول چڑھائے اورحق پرست شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا مانگی ۔ اس موقع پرایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ز ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر نصرت شوکت، اراکین رابطہ کمیٹی سید امین الحق، احمد سلیم صدیقی اور ایم کیو ایم لیبر ڈویژ ن کے انچارج کاظم رضا انکے ہمراہ تھے۔ نومنتخب ارکان پی ایل آئی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے یہ عہدہ تمام اراکین کی دیانتداری اور خلوص کا امتحان ہے اور یہ آپ کا فرض ہے کہ آپ اپنے ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اوراپنے ساتھ کام کرنے والے عملے کے ملازمین کی بہتری کیلئے بلا امتیاز کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ پوسٹل لائف انشورنس کی ملک بھر میں قائم شاخوں سے ایم کیو ایم کے حمایت یافتہ افراد کی کامیابی جناب الطاف حسین کے نظریہ حق پرستی کی کامیابی ہے۔انہوں نے نومنتخب ارکان کمیٹی کو جناب الطاف حسین کی جانب سے مبارک باد پیش کی اور انہیں بلا امتیاز رنگ و نسل ملک بھر میں پوسٹل لائف انشورنس کی بہتری اور عملے کے مسائل کے خاتمے کی تلقین کی۔