Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

برطانیہ میں متحدہ قومی موومنٹ کی رکنیت سازی مہم کی زبردست پذیرائی


برطانیہ میں متحدہ قومی موومنٹ کی رکنیت سازی مہم کی زبردست پذیرائی
 Posted on: 12/6/2014
برطانیہ میں متحدہ قومی موومنٹ کی رکنیت سازی مہم کی زبردست پذیرائی
پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی جانب سے برطانیہ میں ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم کو پاکستان کی ترقی کیلئے مثبت قدم قرار دیا جارہا ہے
پاکستان کو ایک مخلص، مدبر اور بہادر قیادت کی ضرورت ہے۔ ایم کیوایم برطانیہ آرگنائزنگ کمیٹی
ایم کیوایم ہی پاکستان کو مسائل سے کامیابی سے نکالنے کی صلاحیت و اہلیت رکھتی ہے۔ ایم کیوایم برطانیہ آرگنائزنگ کمیٹی
ایم کیو ایم برطانیہ کی رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں 7دسمبر2014ء بروز اتوار برمنگھم (1.00pm-5.00pm) اور نوٹنگھم (5.00pm-8.00pm) میں کیمپ لگائیں جائیں گے
لندن۔۔۔۔ 6دسمبر 2014ء
برطانیہ میں متحدہ قومی موومنٹ کی رکنیت سازی مہم کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی جانب سے برطانیہ میں ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم کو پاکستان کی ترقی کیلئے مثبت قدم قرار دیا جارہا ہے۔ایم کیو ایم کے تحت برطانیہ کے مختلف شہروں میں رکنیت سازی کے لئے پروگرامز کا انعقاد کیا جارہا ہے اس سلسلے میں 7دسمبر2014ء بروز اتوار برمنگھم اور نوٹنگھم میں کیمپ لگائیں جائیں گے۔ ایم کیو ایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تمام تر منفی پروپیگنڈوں کے باوجود قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام حق پرستی برطانیہ میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی جانب سے ایم کیو ایم کی رکنیت سازی مہم کو سراہا جارہا ہے ۔آرگنائزنگ کمیٹی نے کہا کہ آج پاکستان جن گھمبیر مسائل اور اندرونی و بیرونی خطرات کا شکار ہے اس سے نبردآزما ہونے کے لئے جذباتی نعروں اور جوشیلی تقریروں کی نہیں بلکہ ایک مخلص، مدبر اور بہادر قیادت کی ضرورت ہے اور ایم کیو ایم ہی پاکستان کو ان مسائل سے کامیابی سے نکالنے کی صلاحیت و اہلیت رکھتی ہے۔دریں اثنا ء اتوار 7دسمبر2014ء برمنگھم اور نوٹنگھم میں درج ذیل مقامات پر پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔
برمنگھم: دوپہر 1.00بجے سے شام 5.00بجے Tyseley Community Centre, Forman\'s Road, Birmingham B11 3BY
نوٹنگھم: شام 5.00بجے سے 8.00بجے 7, Radford Road, Hyson Green, Nottingham NG7 5DQ
English Viewers

1/11/2025 4:50:55 PM