الیکشن ٹریبونل کی جانب سے کامیاب قراردینے پر سید غوث علی شاہ کو الطاف حسین کی مبارکباد
اللہ تعالیٰ آپ کو قوم اور اپنے حلقہ کے عوام کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، الطاف حسین
لندن۔۔۔6، دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے الیکشن ٹریبونل کی جانب سے حلقہ این اے 215 سے نواب وسان کی کامیابی کو کالعدم قراردینے اور سید غوث علی شاہ کو کامیاب قراردینے پر سید غوث علی شاہ اور ان کے اہل خانہ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے سید غوث علی شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آپ کو قوم اور اپنے حلقہ کے عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔(آمین)
English Viewers