حیدرآبادیونیورسٹی کیلئے وزیراعلیٰ کی جانب سے 50ایکڑ زمین فراہم کرنے کے اعلان کاخیرمقدم کرتے ہیں، الطاف حسین
حیدرآبادمیں یونیورسٹی کاقیام وہاں کے عوام کابرسوں پراناصف اول کامطالبہ رہا ہے ،بحریہ فاؤنڈیشن حیدرآبادکے عوام کے دیرینہ مطالبے کوپوراکرنے کیلئے کوشاں ہے۔الطاف حسین
یونیورسٹی کیلئے زمین کی فراہمی پر وزیراعلیٰ سندھ اورسابق صدرآصف زرداری کاشکریہ اداکرتے ہیں۔ الطاف حسین
یونیورسٹی کیلئے زمین کی فراہمی کے سلسلے میں بھرپورکوششیں کرنے پر گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد کو خراج تحسین، بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کو مبارکباد
یونیورسٹی کیلئے زمین کی منظوری پر حیدرآبادکے عوام کوایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی خصوصی مبارکباد
لندن۔۔۔ 5 دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے بحریہ فاؤنڈیشن کے زیراہتما م قائم کی جانے والی حیدرآبادیونیورسٹی کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے 50ایکڑ زمین فراہم کرنے کے اعلان کاخیرمقدم کیاہے۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ حیدرآبادمیں یونیورسٹی کاقیام وہاں کے عوام کا برسوں پراناصف اول کا دیرینہ مطالبہ ہے ،یہ امر خوش آئندہے کہ بحریہ فاؤنڈیشن حیدرآبادکے عوام کے اس دیرینہ مطالبے کوپوراکرنے کیلئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے یونیورسٹی کیلئے 50 ایکڑ زمین کی فراہمی پر وزیراعلیٰ سندھ اورسابق صدرآصف زرداری کاشکریہ اداکیا اوراس سلسلے میں بھرپورکوششیں کرنے پر گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی کیلئے زمین کی منظوری پر بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کوبھی مبارکباد پیش کی ۔ جناب الطاف حسین نے یونیورسٹی کیلئے زمین کی منظوری پر حیدرآبادکے عوام کوخصوصی مبارکبادپیش کی۔
English Translation