جنا ب الطا ف حسین کی والدہ محترمہ خور شید بیگم کی 29ویں بر سی ملک بھر میں انتہا ئی عقیدت و احتر ام سے منا ئی گئی
برسی کے اجتماعات سندھ ،بلو چستا ن ، پنجا ب،خیبر پختو نخوا، ، گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر میں منعقد کئے گئے
مرکزی اجتماع عزیز آباد کے لال قلعہ گراؤنڈ میں منعقد ہوا ،رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر نصرت شوکت اراکین رابطہ کمیٹی، حق پرست ارکان سینیٹ ، قومی و صوبائی اسمبلی ، کارکنان اور حق پرست عوام کی بڑی تعداد میں شرکت
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے پاپوش نگرقبرستان میں محترمہ خورشید بیگم ،محترم نذیر حسین کی قبروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
حیدرآباد
کراچی ۔۔۔5دسمبر 2014ءمتحدہ قو می موو منٹ کے قا ئد جنا ب الطا ف حسین کی والدہ محترمہ خور شید بیگم کی 29ویں بر سی جمعہ کے روزملک بھر میں انتہا ئی
عقیدت و احترام کے ساتھ منا ئی گئی اس سلسلے میں مر حو مہ کو خر اج عقیدت پیش کر نے کیلئے کر اچی ، حیدرآباد اور اندورن سندھ سمیت بلو چستا ن ، پنجا ب خیبرپختو نخوا، ، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں قائم ایم کیو ایم کے زونوں اور ضلعی دفاتر پر قر آن خوانی وفا تحہ خوانی کے اجتما عا ت منعقد کیے گئے جہا ں سینکڑوں کی تعداد میں خواتین ،بزرگو ں ،ایم کیوایم کے مقامی کارکنا ن اور حق پرست عوام نے شر کت کی ۔29ویں بر سی کا مر کزی اجتما ع عزیز آبا د کے لا ل قلعہ گر اؤ نڈ میں منعقد ہوا جس میں جنا ب الطاف حسین کی ہمشیر ہ محتر مہ سائرہ خاتون ، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنو ینر ڈاکٹر نصرت شوکت،ارکان رابطہ کمیٹی محمد واسع جلیل ، امین الحق ، عامرخان،با بر خا ن غوری، کنور نو ید جمیل ،عادل صدیقی، اسلم آفریدی ، خا لد سلطا ن ، کہف الوریٰ ،عارف خا ن ایڈوکیٹ ، حق پر ست اراکین سینیٹ، قو می و صو با ئی اسمبلی،تنظیمی شعبہ جا ت کے ذمہ داران ،مختلف سیکٹرز و یو نٹس کے ذمہ داران و کا رکنا ن سمیت حق پر ست عوام کی بڑی تعداد نے شر کت کی ۔مر کزی اجتما ع میں ملک کے معروف عالم دین و متحدہ بین مسلمین فو رم کے رکن فیروز رحما نی نے محترمہ خورشید بیگم کے ایصال ثوا ب ، درجا ت کی بلندی، جنا ب الطاف حسین سمیت مر حو مہ کے تما م لو احقین کے صبر جمیل ، جنا ب الطاف حسین کی صحت و تندرستی ، درازی عمر ،حق پر ست شہدا ء کے در جا ت کی بلندی ، تحریک کی کامیابی اور ملک کی خو شحا لی و استحکا م کیلئے خصو صی دعا کروائی۔