قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر رشید گوڈیل کی جانب سے جسٹس سردار رضا کی بطور چیف الیکشن کمشنر تقرری کا خیر مقدم
جسٹس سردار رضا کی تقرری پر سیاسی جماعتوں کا اتفاق خوش آئند ہے، رشید گوڈیل
چیف الیکشن کمشنر مقرر ہونے کے بعد الیکشن کے عمل میں موجود خامیاں اور اس پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے اٹھائے جانے والے تحفظات کو دور کرنااور بلدیاتی انتخابات کا انعقاد جسٹس سردار رضا کی خصوصی توجہ کے متقاضی ہیں ، رشید گوڈیل
امید ہے کہ جسٹس سردار رضاغیر جانبدارانہ کردار ادا کریں گے اور انتخابی عمل کو صاف و شفاف اور عوامی امنگوں کے مطابق بنانے کیلئے ہر سطح پرمثبت اقدامات بروئے کار لائیں گے، رشید گوڈیل
ایم کیوایم جسٹس رضا کو چیف الیکشن کمشنر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتی ہے ، رشید گوڈیل
کراچی ۔۔۔4،دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر رشید گوڈیل نے جسٹس سردار رضا کی بطور چیف الیکشن کمشنر تقرری کاخیر مقدم کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا کی تقرری پر سیاسی جماعتوں کا اتفاق خوش آئند ہے اور ایم کیوایم جسٹس سرداررضا کو چیف الیکشن کمشنر مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر مقرر ہونے کے بعد الیکشن کے عمل میں موجود خامیاں اور اس پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے اٹھائے جانے والے تحفظات کو دور کرنااور بلدیاتی انتخابات کا انعقاد جسٹس سردار رضا کی خصوصی توجہ کے متقاضی ہیں ۔ رشید گوڈیل نے امید ظاہر کی کہ جسٹس سردار رضا بطور چیف الیکشن کمشنر غیر جانبدارانہ کردار ادا کریں گے اورالیکشن کے عمل کو صاف و شفاف اور عوامی امنگوں کے مطابق بنانے کیلئے ہر سطح پرمثبت اقدامات بروئے کار لائیں گے ۔
English Viewers Click Here