ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے مرکزی شعبہ اطلاعات کے انچار ج سیدمصطفےٰ عزیزآبادی اورجوائنٹ انچارج قاسم علی رضا کی جانب سے اے آروائی کے نمائندوں ذوالقرنین شیخ اورآصف قریشی کی گرفتاری اورانہیں لاپتہ کردینے کے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت
ذوالقرنین شیخ اورآصف قریشی کو فی الفور میڈیا کے سامنے پیش کیاجائے ، صبح انہیں مقامی عدالت میں پیش کیاجائے اوران کافی الفورطبی معائنہ کرایاجائے ۔ مصطفےٰ عزیزآبادی اورقاسم علی رضا کاوزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے مطالبہ
جن پولیس اہلکاروں نے ذوالقرنین شیخ اورآصف قریشی کوگرفتار کرکے غائب کیاہے انہیں بھی فی الفورحراست میں لیاجائے
جب تک دونوں صحافیوں کو بازیاب نہیں کرایاجاتا اس وقت تک ان پولیس اہلکاروں اورافسران کوبھی رہانہ کیا جائے۔ مصطفےٰ عزیزآبادی اورقاسم علی رضاکامشترکہ بیان
ایم کیوایم ذوالقرنین شیخ اورآصف قریشی کی گرفتاری کے افسوسناک واقعہ پر اے آروائی کے تمام صحافیوں اورعملےکے ساتھ ہے۔مصطفےٰ عزیزآبادی اورقاسم علی رضا
لندن۔۔۔4 دسمبر2014ء
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے مرکزی شعبہ اطلاعات کے انچار ج سیدمصطفےٰ عزیزآبادی اورجوائنٹ انچارج قاسم علی رضا نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں اے آر وائی کے نمائندوں ذوالقرنین شیخ اورآصف قریشی کی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری اورانہیں لاپتہ کردینے کے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے پرذورمطالبہ کیاہے کہ اے آروائی کے دونوں نمائندوں کو فی الفور میڈیا کے سامنے پیش کیاجائے اورجمعرات کی صبح انہیں مقامی عدالت میں پیش کیاجائے اوران کافی الفورطبی معائنہ کرایاجائے ۔ مصطفےٰ عزیزآبادی اورقاسم علی رضانے مزیدمطالبہ کیاکہ جن پولیس اہلکاروں نے ذوالقرنین شیخ اورآصف قریشی کوگرفتار کرکے غائب کیاہے انہیں بھی فی الفورحراست میں لیاجائے اورجب تک دونوں صحافیوں کو بازیاب نہیں کرایاجاتا اس وقت تک ان پولیس اہلکاروں اورافسران کوبھی رہانہ کیاجائے۔ مصطفےٰ عزیزآبادی اورقاسم علی رضانے ذوالقرنین شیخ اورآصف قریشی کی گرفتاری اورلاپتہ کئے جانے کے افسوسناک واقعہ پر اے آروائی کے تمام صحافیوں اورعملے سے اظہارہمدردی کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم ان متاثرین کے ساتھ ہیں۔