ایم کیوایم حکومت میں آکر تعلیم کے سالانہ بجٹ میں 5 سے 7 فیصد تک اضافہ کرے گی ،الطاف حسین
وزیراعلیٰ سندھ سمیت تمام ارکان سندھ اسمبلی حیدرآباد یونیورسٹی کی قرارداد اکثریت سے منظورکریں، الطاف حسین کامطالبہ
حیدرآباد یونیورسٹی کاڈیزائن جو نیرعلی دادابھائی نے بنایاتھا وہ آج گورنرہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں منظور ہوگیا ہے
بغیر تعلیم کے نہ توکوئی ملک ترقی کرسکتا ہے اور نہ ہی اس ملک میں اچھی گورننس قائم ہوسکتی ہے، الطاف حسین
کسی بھی ملک کا دفاع خواہ کتنا ہی مضبوط کیوں نہ ہو اور اور وہ ملک دولت سے مالامال ہی کیوں نہ ہو اگروہاں تعلیم نہیں ہے تو اس ملک کا مضبوط دفاع اور دولت مٹی سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتی، الطاف حسین
کسی ملک کی ترقی ، خوشحالی، خودکفالت اور قرضوں سے مکمل نجات کا راستہ ہے کہ اس ملک کے عوام کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کردیا جائے
اگر حیدرآباد یونیورسٹی کے قیام کا منصوبہ خدانخواستہ سرخ فیتہ کی نذر کیا گیا تو میں اپنی تمام سرگرمیاں چھوڑ کرگلی گلی چندہ جمع کرکے خود حیدرآباد یونیورسٹی بناؤں گا، الطاف حسین
تمام کارکنان صفائی کا خاص خیال رکھیں،جھوٹ اورنقل کے رحجان سے پرہیز کریں، الطاف حسین
نقل سے پاس ہونے سے بہترہے کہ آپ فیل ہوجائیں تاکہ دوبارہ سمجھ کرپڑھ سکیں اور ملک وقوم کی خدمت کرسکیں، الطاف حسین
ایم کیوایم حیدرآباد سیکٹرF کے ذمہ داران اور کارکنان سے ٹیلی فون پر خطاب
لندن۔۔۔3، دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم حکومت میں آکر تعلیم کے سالانہ بجٹ میں 5 سے 7 فیصد تک اضافہ کرے گی ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ جب سندھ اسمبلی حیدرآبادیونیورسٹی کے قیام کی قرارداد پیش کی جائے تو وزیراعلیٰ سندھ سمیت تمام ارکان سندھ اسمبلی اس قرارداد کو اکثریت سے منظورکریں، اگر حیدرآباد یونیورسٹی کے قیام کا منصوبہ خدانخواستہ سرخ فیتہ کی نذر کیا گیا تو میں اپنی تمام سرگرمیاں چھوڑ کر چندہ جمع کرکے خود حیدرآباد یونیورسٹی بناؤں گا۔ یہ بات انہوں نے ایم کیوایم حیدرآباد سیکٹر ’’ایف‘‘ کے ذمہ داران اور کارکنان کے اجتماع سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اپنے خطاب کے دوران جناب الطاف حسین نے اعلان کیاکہ حیدرآباد یونیورسٹی کاڈیزائن جو معروف آرکیٹیکٹ نیرعلی دادابھائی نے بنایاتھا وہ آج گورنرہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں منظور ہوگیا ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ، ملک بھر میں تعلیم کافروغ چاہتی ہے اورہم دوردراز کے گاؤں ،گوٹھوں، تحصیلوں ، تعلقوں جہاں سوافراد بھی رہتے ہوں وہاں بھی اسکول اور کالج قائم کریں گےانہوں نے کہاکہ بغیر تعلیم کے نہ توکوئی ملک ترقی کرسکتا ہے اور نہ ملک میں اچھی گورننس قائم ہوسکتی ہے اور نہ ہی تعلیم سے محروم ملک قائم ودائم رہ سکتے ہیں ۔کسی بھی ملک کا دفاع خواہ کتنا ہی مضبوط کیوں نہ ہو اوروہ ملک دولت سے مالامال ہی کیوں نہ ہو اگروہاں تعلیم نہیں ہے تو اس ملک کا مضبوط دفاع اور دولت مٹی سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتی۔ کسی ملک کی ترقی ، خوشحالی، خودکفالت اور قرضوں سے مکمل نجات کا ایک ہی راستہ ہے کہ اس ملک کے عوام کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کردیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم حکومت میں آکر تعلیم کے سالانہ بجٹ میں 5 سے 7 فیصد تک اضافہ کرے گی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ انشاء اللہ حیدرآباد یونیورسٹی ضرورقائم ہوگی اور اگر خدانخواستہ کوئی سرخ فیتہ، کالاجادوئی، نیلا یا پیلا فیتہ حیدرآباد یونیورسٹی کی راہ میں رکاوٹ بنا تو ہم اس سازش کے خلاف پرامن طریقے سے نہ ختم ہونے والی جدوجہد کا آغاز کریں گے ۔ اگر حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام کا وعدہ کرنے والوں نے کسی کے دباؤ میں آکر حیدرآباد یونیورسٹی کی تعمیر میں تاخیر کی یااس کی تعمیر سے پیچھے ہٹے تو یہ میرا وعدہ ہے کہ جب تک الطاف حسین زندہ ہے یونیورسٹی کے قیام کی جدوجہد کرتا رہے گا۔ اگر حیدرآباد یونیورسٹی کی تعمیر شروع ہوگئی تو میں دوسرے کام کروں گا ورنہ اپنی تمام سرگرمیاں چھوڑ کر صبح سے شام تک گلی گلی ایک ایک روپیہ چندہ جمع کرکے خود حیدرآباد یونیورسٹی بناؤں گا۔ جناب الطاف حسین نے یونیورسٹی کے قیام کے اعلان پر حیدرآبادکے عوام کو بلاامتیاز رنگ ونسل ، زبان ، قومیت ،مسلک اور مذہب دلی مبارکباد بھی پیش کی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ کارکنان وعوام اپنے الطاف بھائی کی وجہ سے فکرمند رہتے ہیں اور 16 دسمبر کو میری پولیس اسٹیشن میں پیشی تھی لیکن آج اسکاٹ لینڈ یارڈ اور میٹروپولیٹن پولیس نے میری ضمانت کی تاریخ میں 14 ، اپریل 2015 ء تک توسیع کردی ہے ۔ اس پرکارکنان نے فلک شگاف نعرے لگاکراپنے والہانہ جوش وخروش اور جناب الطاف حسین سے والہانہ عقیدت ومحبت کا اظہارکیا اور جناب الطاف حسین کو دلی مبارکباد پیش کی ۔ جناب الطاف حسین نے تمام کارکنان کو تلقین کی کہ آپ ثابت قدم رہیں اور پرعزم رہتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں کرتے رہیں انشاء اللہ ، اللہ تعالیٰ آپ کے الطاف بھائی اور ایم کیوایم کوسرخروئی عطا فرمائے گا۔ جناب الطاف حسین نے تمام کارکنان کو تلقین کی کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں کیونکہ حدیث مبارکہ ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے ۔کارکنان جھوٹ سے پرہیز کریں اور سرکاردوعالم ؐ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے سچ بولیں، دل لگاکر علم حاصل کریں ، نقل کے رحجان سے پرہیز کریں کیونکہ نقل سے پاس ہونے سے بہترہے کہ آپ فیل ہوجائیں تاکہ دوبارہ سمجھ کرپڑھ سکیں اور ملک وقوم کی خدمت کرسکیں۔جناب الطاف حسین نے حق پرست شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ ترین مقام عطا فرمائے اوراسیرکارکنان کی رہائی کے ذرائع پیدا کرے ۔
English Viewers Click Here
وڈیو دیکھیں