لاہور میں معذورافراد پر پولیس اہلکاروں کا بہیمانہ تشدد قابل مذمت ہے ، الطاف حسین
لاہور میں معذورافراد پر لاہورپولیس کے اہلکاروں نے ایسا بہیمانہ تشدد کیا کہ انسانیت بھی کانپ اٹھی، الطاف حسین
معذوروں پرمظالم پر ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ صوبہ پنجاب کی پوری کابینہ مستعفی ہوجاتی ، الطاف حسین
حکومت نے ظلم کرنے والے پولیس افسران واہلکاروں کے خلاف محض خانہ پری اور رسمی کارروائی کےعلاوہ کوئی ٹھوس اور مؤثر قدم نہیں اٹھایا، الطاف حسین
ملک کی تمام این جی اوز ، انسانی حقوق کی انجمنوں اور سیاسی ومذہبی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ معذوروں پر ڈھائے جانے والے ظلم کے خلاف مشترکہ طورپر احتجاجی مظاہرہ کرکے اس ظلم وبربریت کے خلاف آواز احتجاج بلند کریں، الطاف حسین
آج پوری دنیا میں معذورافراد کا دن منایاجارہا تھا ، جگہ جگہ عوام ، حکمراں اور انسانی حقوق کی انجمنیں معذوروں سے اظہاریکجہتی کررہی تھیں اور انہیں درپیش مسائل پر ان کے حق میں مظاہروں کے ساتھ ساتھ قراردادیں بھی منظورکررہی تھیں، الطاف حسین
بدقسمتی سے پاکستان میں نہ تو معذوروں کا دن منانے کا کوئی اہتمام کیا گیا اور نہ ہی سرکاری سطح پرمعذورافراد کے مسائل حل کرنے پر کوئی توجہ دی گئی، الطاف حسین
لندن۔۔۔3، دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے لاہور میں معذورافراد پر پولیس اہلکاروں کے وحشیانہ تشدد کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورسیاسی ومذہبی جماعتوں سمیت انسانی حقوق کی انجمنوں سے اپیل کی ہے کہ معذوروں پر ڈھائے جانے والے ظلم کے خلاف آواز احتجاج بلند کی جائے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ دنیا جانتی ہے کہ آج پوری دنیا میں معذورافراد کا دن منایاجارہا تھا ، جگہ جگہ عوام ، حکمراں اور انسانی حقوق کی انجمنیں معذوروں سے اظہاریکجہتی کررہی تھیں اور انہیں درپیش مسائل پر ان کے حق میں مظاہروں کے ساتھ ساتھ قراردادیں بھی منظورکررہی تھیں ۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستان میں نہ تو معذوروں کا دن منانے کا کوئی اہتمام کیا گیا اور نہ ہی سرکاری سطح پرمعذورافراد کے مسائل حل کرنے پر کوئی توجہ دی گئی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ لاہور میں معذورافراد اپنے مسائل اور حقوق کیلئے جمع تھے اور نعرے لگارہے تھے کہ ان پر لاہورپولیس کے اہلکاروں نے ایسا بہیمانہ تشدد کیا کہ انسانیت بھی کانپ اٹھی اور ہردیکھنے والی آنکھ اشکبار ہوگئی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ معذوروں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ صوبہ پنجاب کی پوری کابینہ مستعفی ہوجاتی لیکن حکومت نے ظلم کرنے والے پولیس افسران واہلکاروں کے خلاف محض خانہ پری اور رسمی کارروائی کے علاوہ کوئی ٹھوس اور مؤثر قدم نہیں اٹھایا۔
جناب الطاف حسین نے ملک کی تمام این جی اوز ، انسانی حقوق کی انجمنوں اور سیاسی ومذہبی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ معذوروں پر ڈھائے جانے والے ظلم کے خلاف مشترکہ طورپر احتجاجی مظاہرہ کرکے اس ظلم وبربریت کے خلاف آواز احتجاج بلند کریں اور ظلم کرنے والے پولیس اہلکاروں کو برطرف کرنے کا مطالبہ کریں۔
English Viewers Click Here
ShameOnPunjabPolice