ایم کیوایم کی قیادت کوتلقین کرنے کے بجائے جہانگیربدراگربلاول زرداری کوسمجھاتے کہ وہ سیاسی قائدین کااحترام کریں توشائدآج پیپلزپارٹی کے قائدین کو ہزیمت کاسامنانہ کرناپڑتا۔مصطفےٰ عزیزآبادی
کیاجہانگیربدرکی نظرمیں بلاول زرداری نے قائدتحریک الطاف حسین کی عزت واحترام میں دھمکی آمیز بیان دیا تھا ؟ مصطفےٰ عزیزآبادی
چھوٹوں کوتنبیہ کرنے کے بجائے انکی غلطیوں پرپردہ ڈالنے والے بھی ان کی غلطیوں میں برابرکے شریک سمجھے جاتے ہیں مصطفےٰ عزیزآبادی
جہانگیربدرقائدتحریک الطاف حسین کے بارے میں کچھ کہنے کے بجائے بلاول بھٹو زرداری کے دھمکی آمیز اورقابل اعتراض بیانات پر توجہ دیں۔مصطفےٰ عزیزآبادی
لندن۔۔۔2 دسمبر 2014ء
متحد ہ قومی موومٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی نے پیپلزپارٹی کے رہنماجہانگیربدر کے بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ کاش کہ ایم کیوایم کی قیادت کوپیپلزپارٹی کی قیادت کی عزت کرنے کی تلقین کرنے کے بجائے جہانگیربدراپنی پارٹی کے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کوسمجھاتے کہ وہ بڑوں کی عزت کریں، ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین اور دیگرسیاسی قائدین کااحترام کریں اورکچھ آداب سیکھیں توشائدآج پیپلزپارٹی کے قائدین کوبلاول زرداری کی شرارتوں اوربڑوں کے ساتھ بیہودگی کرنے پر ہزیمت کاسامنانہ کرناپڑتا۔مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ کیابلاول زرداری نے قائدتحریک الطاف حسین کوبلاوجہ دھمکیاں دے کربہت اچھاکام کیاہے؟ کیاجہانگیربدرکی نظرمیں بلاول زرداری نے جناب الطاف حسین کی عزت واحترام میں دھمکی آمیزبیان دیا تھا ؟ مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ چھوٹوں کوتنبیہ کرنے کے بجائے ان کی غلطیوں پرپردہ ڈالنے والے بڑے بھی ان کی غلطیوں میں برابر کے شریک سمجھے جاتے ہیں لہٰذاجہانگیربدرقائدتحریک الطاف حسین کے بارے میں کچھ کہنے کے بجائے بلاول بھٹو زرداری کے دھمکی آمیز اورقابل اعتراض بیانات پر توجہ دیں۔
English Viewers Click Here