بلاول زرداری کا جناب الطاف حسین کے متعلق دھمکی آمیز بیان سیاسی اصولوں کی نفی اور ناقابل برداشت ہے،سینیٹرنسرین جلیل
بلاول زرداری سیاست میں سیاسی گفتگو کے آ داب سے نابلد ہیں
بلاول زرداری کوجناب الطاف حسین اور انکے کروڑوں چاہنے والوں سے معافی کا خواستگار ہونا چاہئے
بلاول زرداری اور پیپلز پارٹی دھمکی آمیز بیان کی وضاحت کریں،حق پرست سینیٹر نسرین جلیل
کراچی ۔۔۔02دسمبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی سینیٹر نسرین جلیل نے کہا ہے کہ بلاول زرداری کا جناب الطاف حسین کے متعلق دھمکی آمیز بیان سیاسی اصول و ضوابط کی نفی اور کسی طور قابل برداشت نہیں ہے ۔حق پرست سینیٹر نے بلاول زرداری کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلاول زرداری سیاست میں سیاسی گفتگو کے آداب سے نابلد ہیں انہیں چاہئے کہ وہ کروڑوں لوگوں کے ہر دل عزیز لیڈر کے متعلق بیانات دینے سے قبل تہذیب و ادب کی تعلیمات حاصل کریں۔ نسرین جلیل نے بلاول زرداری سے کہاکہ وہ سیاسی بالغ نظری کا مظاہر کریں اور جناب الطاف حسین کے متعلق کسی بھی قسم کی خراب زبان استعمال کرنے سے قبل قومی سیاسی تاریخ کا بغور مطالعہ کریں کیونکہ ایسے کئی سیاستدان اپنی خواہشات لے کر لندن گئے مگر ناکامی کا منہ لے کر واپس ہوئے کیوں کہ جناب الطاف حسین سچے ہیں، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا بیان شرم ناک ہے جس پر انہیں جناب الطاف حسین اور انکے کروڑوں چاہنے والوں سے معافی کا خواستگار ہونا چاہئے ۔سینیٹر نسرین جلیل نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ بلاول بھٹو زرداری کے بیان کہ جس میں انہوں نے جناب الطاف حسین کا جینا حرام کرنے کی دھمکی دی ہے اسکی فوری وضاحت کریں ورنہ جنا ب الطاف حسین کے چاہنے والے بلاول بھٹوزرداری کے خلاف آئین و قانون کے مطابق عدالتوں سے رجوع کرنے پر مجبور ہوں گے۔