Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حکومت پاکستان ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے سربراہان ،سابق صدر آصف زرداری ، رحمان ملک،وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد میرے بارے میں بلاو ل بھٹو زرداری کے دھمکی آمیز بیان کی 15روز میں تحقیقات کر واکر میرے اہم سوال کا تفصیلی جواب دیں۔الطاف حسین


حکومت پاکستان ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے سربراہان ،سابق صدر آصف زرداری ، رحمان ملک،وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد میرے بارے میں بلاو ل بھٹو زرداری کے دھمکی آمیز بیان کی 15روز میں تحقیقات کر واکر میرے اہم سوال کا تفصیلی جواب دیں۔الطاف حسین
 Posted on: 12/2/2014
حکومت پاکستان ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے سربراہان ،سابق صدر آصف زرداری ، رحمان ملک،وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد میرے بارے میں بلاو ل بھٹو زرداری کے دھمکی آمیز بیان کی 15روز میں تحقیقات کر واکر میرے اہم سوال کا تفصیلی جواب دیں۔الطاف حسین
بصورت دیگرمیں بلاول بھٹو زرداری کے دھمکی آمیزبیان پر آئینی اور قانونی طریقے سے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور ہوں گا
آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے سوال کرتا ہوں کہ 6اکتوبر کو بلاول زرداری نے جوکچھ کہا ،وہ بتائیں کہ انکے کارکنوں کو کب اور کہاں ذرا سی بھی آنچ آئی تھی؟
بلاول بھٹوزرداری نے مجھے کیوں اور کس لئے اس کا مورد الزام ٹھہرایا ؟الطاف حسین
اگر بلاول بھٹو زرداری ، آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی 15دن کے اندر میرے اُٹھائے گئے سوال کا جواب نہ دے سکی تو میں اپنے قانونی و آئینی ماہرین کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ میرے خلاف دھمکی آمیز زبان استعمال کرنے پر قانونی چارہ جوئی کریں۔الطاف حسین
لندن۔۔2 دسمبر 2014ء
متحد ہ قومی موومٹ کے قائد الطاف حسین نے حکومت پاکستان ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے سربراہوں ،سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری ، سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک،وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ میرے بارے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چےئر مین بلاو ل بھٹو زرداری کے اس دھمکی آمیز بیان کی 15روز میں تحقیقات کر واکر میرے اٹھائے گئے اس اہم سوال کا تفصیلی جواب دیں بصورت دیگرمیں بلاول بھٹو زرداری کے بیان کو لیکر آئینی اور قانونی طریقے سے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور ہوں گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے وہ بیان بروزپیر 6 اکتوبر 2014ء کو عیدالاضحی کے موقع پر بلاول ہاؤس کراچی میں اپنے خطاب کے دوران پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان ، صحافیوں ، اینکر پرسنز ، فوٹو گرافرز ، ٹیکنیشنز اور عوام کی موجودگی میں دیا تھا۔ بلاول بھٹو زرداری کے اس خطاب کے وہ جملے میں یہاں بغیر کسی اضافے ، کمی یا تبدیلی کے حرف بہ حرف نقل کر رہا ہوں جو آڈیو، ویڈیو، DVDsاور ٹیپس کی شکل میں بھی الحمد اللہ ریکارڈ میں محفوظ ہیں ۔بلاول زرداری کے اس خطاب کے جملے یہ تھے ۔
’’ انکل الطاف ! آپ اپنے نامعلوم افراد کو سنبھالیں، اگر میرے کارکنوں پر ایک آنچ بھی آئی تو لندن پولیس کیا میں آپ کا جینا حرام کر دوں گا ‘‘۔
جناب الطاف حسین نے کہا کہ میں یہاں پیپلز پارٹی کے چیر مین بلاول بھٹو زرداری ، کو چیر مین آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے سوال کرتا ہوں کہ 6اکتوبر کو بلاول زرداری نے اپنے خطاب میں مجھے للکارتے ہوئے جوکچھ کہا ،وہ بتائیں کہ انکے کارکنوں کو کب اور کہاں ذرا سی بھی آنچ آئی تھی اور انہوں نے مجھے کیوں اور کس لئے اس کا مورد الزام ٹھہرایا ؟ جناب الطاف حسین نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی کےچیر مین بلاول بھٹو زرداری ، کوچیرمین آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی 15دن کے اندر میرے اُٹھائے گئے سوال کا جواب نہ دے سکی تو میں اپنے قانونی و آئینی ماہرین کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے میرے خلاف دھمکی آمیز زبان استعمال کرنے پر قانونی چارہ جوئی کریں ۔
English Viewers Click Here
وڈیو دیکھیں

 

1/11/2025 8:06:47 PM