کورنگی میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے اہل تشیع ڈاکٹر شمیم رضاکے بہیمانہ قتل پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
انتہاپسند دہشت گردعناصر کراچی میں ایک مخصوص فقہ اورمسلک کے ماننے والے ڈاکٹرز، پروفیسرزعلماء اوردیگرشعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کوچن چن کر قتل کررہے ہیں
شہرمیں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ اوردہشت گردی کرنے والے مذہبی انتہا پسند عناصر سرگرم ہیں لیکن حکومت کراچی کی اس صورتحال سے قطعی طورپرلاتعلق نظرآتی ہے
حکومت شہریوں کوجان ومال کا تحفظ فراہم کرنے اوراپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ،رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔ یکم دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کورنگی میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک اہل تشیع ڈاکٹر شمیم رضاکے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ فرقہ وارانہ قتل وغارتگری کرنے والے انتہاپسند دہشت گردعناصر کراچی میں ایک مخصوص فقہ اورمسلک کے ماننے والے ڈاکٹرز، پروفیسرز، علماء اوردیگرشعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کوچن چن کر قتل کررہے ہیں۔ چندروزقبل بھی کورنگی میں ایک اہل تشیع ڈاکٹرعزیزکوقتل کردیاگیاتھا اورآج پھرایک اوراہل تشیع ڈاکٹر شمیم رضا کومسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہرمیں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ اوردہشت گردی کرنے والے مذہبی انتہا پسند عناصر سرگرم ہیں لیکن حکومت سورہی ہے اورکراچی کی اس صورتحال سے قطعی طورپرلاتعلق نظرآتی ہے ۔ حکومت شہریوں کوجان ومال کا تحفظ فراہم کرنے اوراپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں مکمل طورپرناکام ہوگئی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹرشمیم رضاشہیدکے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ شمیم رضاشہیدکی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔
English Viewers Click Here