متحدہ قومی موومنٹ برطانیہ کے زیر اہتمام ممبر سازی مہم بھر پور انداز میں جاری ہے
برطانیہ کے شہر مانچسٹر اور بریڈ فورڈمیں بڑی تعداد میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اورکشمیری عوام نے ممبر سازی فارم پر کئے
جناب الطاف حسین نے عام انتخابات کے ذریعے غریب متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو ملک کے مختلف ایوانوں میں بھیجا، ارکان رابطہ کمیٹی یوسف شہوانی ،محمد عادل خان
ملک انتہا ئی نازک دور سے گزر رہا ہے اور اندر ونی وبیرونی سازشوں کا شکا ر ہے
عوام ملک کو مشکلات سے نکالنے ، جاگیر دارانہ ،وڈیرانہ مورثی سیاست کے خاتمے اور غریب متوسط طبقہ کی
صحیح معنوں میں حکمرانی کیلئے جناب الطاف حسین کے ہاتھ مضبوط کر یں، ارکان رابطہ کمیٹی
جناب الطاف حسین نے عوام کو دعوؤں اور وعدو ں تک محدود نہیں رکھا، ارکان رابطہ کمیٹی یوسف شہوانی ،عادل خان
پاکستان کے مسائل کا حل صرف اور صرف جناب الطاف حسین کے پاس ہے، ڈاکڑ سیلم دانش
لندن ۔۔یکم دسمبر 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ برطانیہ کے زیر اہتمام ممبر سازی مہم بھر پور انداز میں جاری ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز برطانیہ کے شہر مانچسٹر اور بریڈ فورڈمیں بڑی تعداد میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اورکشمیری عوام نے ممبر سازی فارم پر کئے جس میں نوجوان ،بزرگ ،خواتین شامل تھیں ۔اس موقع پر پاکستان سے آئے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ارکان یوسف شہوانی ،محمد عادل خان اور ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائز ڈاکٹر سلیم دانش ،جوائنٹ انچارج سہل خانزادہ اور آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان محمد منشاء خان اور محمد ہاشم اعظم بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان یوسف شہوانی اور محمد عادل خان نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم واحد جماعت ہے جس کے قائد جناب الطاف حسین اول روز سے ہی ملک سے جاگیر دارانہ ،وڈیرانہ نظام ،مورثی سیاست کے خاتمہ او رملک میں غریب متوسط طبقہ کی نہ صرف حکمرانی کی بات کی بلکہ عام میں انتخابات میں غریب متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو ملک کے مختلف ایوانوں میں بھیجا ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے عوام کو دعوؤں اور وعدو ں تک محدود نہیں رکھا بلکہ حقیقت پسندی و عملیت پسندی کے فکر وفلسفہ پر پیرا ہوتے ہوئے عوام کے برسوں کے مسائل حل کئے ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہا ملک انتہا ئی نازک دور سے گزر رہا ہے اور اندر ونی وبیرونی سازشوں کا شکا ر ہے لہٰذا ملک کو مشکلات سے نکالنے ، تعمیروترقی ا ور خوشحالی کیلئے کام کریں اور ملک سے جاگیر دارانہ ،وڈیراانہ مورثی سیاست کے خاتمے اور غریب متوسط طبقہ کی صحیح معنوں میں حکمرانی کیلئے ایم کیوایم کی ممبر سازی مہم میں بھر پور حصہ لیں اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے ہاتھ مضبوط کر یں ۔ اس موقع پر ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر ڈاکٹر سلیم دانش نے مختصراً خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کے مسائل کا حل صرف اور صرف جناب الطاف حسین کے پاس ہے لہٰذا ملک میں تبدیلی کیلئے پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے تمام افراد زیادہ سے زیادہ تعداد میں نہ صرف ایم کیوایم کے پرچم تلے جمع ہوں بلکہ اپنا اہم کر دار بھی ادا کریں ۔
English Viewers Click Here