اورنگی ٹاؤن میں مسلح افرادکی فائرنگ سے ایک نوجوان دکاندارکی ہلاکت کے واقعہ پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کااظہارمذمت ۔قاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ
اورنگی ٹاؤن میں جرائم پیشہ عناصر اورمذہبی انتہاپسندعناصر کی کارروائیاں دن بدن بڑھتی جارہی ہیں لیکن پولیس وانتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔رابطہ کمیٹی
فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان سہیل اورانکے والد کے لواحقین سے رابطہ کمیٹی کااظہارتعزیت
کراچی۔۔۔ یکم دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اورنگی ٹاؤن میں مسلح افرادکی فائرنگ سے ایک نوجوان دکاندارکی ہلاکت کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے اورقاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ کیا ہے ۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مسلح جرائم پیشہ افرادنے علاقے کے پان والے نوجوان سہیل کوفائرنگ کرکے جاں بحق کردیااوراس سانحہ کی اطلاع ملنے پر سہیل کے والد بھی صدمہ کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے اورایک پوراگھردہشت گردوں کے ہاتھوں تباہ ہوگیاہے ۔رابطہ کمیٹی نے واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ اورنگی ٹاؤن میں جرائم پیشہ عناصر اورمذہبی انتہاپسندعناصر کی کارروائیاں دن بدن بڑھتی جارہی ہیں لیکن پولیس وانتظامیہ کی جانب سے ان عناصر کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ قاتلوں کوگرفتارکیاجائے اورسخت سے سخت سزادی جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان سہیل اوران کے والد کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیااوران کیلئے دعائے مغفرت کی۔
English Viewers Click Here