کارکنان سے رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
کراچی۔۔۔یکم،دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم سانگھڑ زون کے کارکن نثار اجپوت کے بھائی سردار احمد راجپوت ، ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر یونٹ 130کے کارکن سید محمد افسر کے والد سید غلام اکبر شاہ اور ایم کیوایم کوئٹہ زون کی زونل کمیٹی کے رکن ملک عنایت اللہ کاکڑ کے ماموں ملک نصیر الدین کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ (آمین)