Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم لانڈھی سیکٹرکے کارکن محمدساجدکے اغواء کے بعدماورائے عدالت قتل پرایم کیوایم کااظہارمذمت


ایم کیوایم لانڈھی سیکٹرکے کارکن محمدساجدکے اغواء کے بعدماورائے عدالت قتل پرایم کیوایم کااظہارمذمت
 Posted on: 12/1/2014
ایم کیوایم لانڈھی سیکٹرکے کارکن محمدساجدکے اغواء کے بعدماورائے عدالت قتل پرایم کیوایم کااظہارمذمت
محمدساجدسمیت ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کی وارداتوں میں پولیس کے اہلکارملوث ہیں ،کنورنویدجمیل
کراچی آپریشن کے آغازکے بعدسے سرکاری اہلکاروں نے ایم کیوایم کے24سے زائدکارکنان کوگرفتارکرنے کے بعد نامعلوم مقام پربہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایاگیااوران کابے دردی سے ماورائے عدالت قتل کردیا
صرف ایک سال کے دوران ایم کیوایم کے سوسے زائدکارکنان کوقتل کیاجاچکاہے
سپریم کورٹ اورہائی کورٹ کے ججز محمدساجدسمیت ماورائے عدالت قتل کیے گئے ایم کیوایم کے تمام کارکنان کے سوگواراہل خانہ کوانصاف دلائیں اورماورائے عدالت قتل کی وارداتوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرکے انہیں کیفرکردارتک پہنچائیں
کنورنویدجمیل کاارکان رابطہ کمیٹی کے ہمراہ خورشیدبیگم سیکرٹریٹ عزیزآبادمیں پریس کانفرنس سے خطاب
کراچی:۔۔۔یکم ، دسمبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن کنورنویدجمیل نے محمدساجدکے اغواء کے بعدماورائے عدالت قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ محمدساجدسمیت ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل میں پولیس کے اہلکار ملوث ہیں ،کراچی آپریشن کے آغازکے بعدسے سرکاری اہلکاروں نے ایم کیوایم کے24سے زائدکارکنان کوگرفتارکرکے بہیمانہ تشددکانشانہ بنایاگیااوران کابے دردی سے ماورائے عدالت قتل کردیا۔انہوں نے سپریم کورٹ اورہائی کورٹ کے ججزسے فریادکی کہ وہ محمدساجدسمیت ماورائے عدالت قتل کیے گئے ایم کیوایم کے تمام کارکنان کے سوگواراہل خانہ کوانصاف دلائیں اورماورائے عدالت قتل کی وارداتوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرکے انہیں کیفرکردارتک پہنچائیں۔انہوں نے کہاکہ ایک سال کے دوران ایم کیوایم کے سوسے زائدکارکنان کوقتل کیاجاچکاہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پیرکی شب ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان افتخاراکبررندھاوا،اسلم آفریدی اورعارف خان ایڈووکیٹ اور معاون رابطہ کمیٹی کے ہمراہ خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔کنورنویدجمیل نے کہاکہ آج ایک بارپھربڑاافسوسناک واقعہ پیش آیاجہاں ایم کیوایم لانڈھی سیکٹرکے کارکن محمدساجدولدمحمدیوسف جواپنے گھرسے دبئی (دبئی جہاں وہ عرصہ درازسے قیام پذیرتھے)جانے کے لئے کراچی ائیرپورٹ پہنچنے ہی والے تھے کہ پارکنگ سے پہلے سنگل پرکھڑی پولیس موبائل نے ان کی گاڑی روکی اوراانہیں تلاش لینے کے بعدان کی شناخت کرکے انہیں ساتھ کھڑی بغیرنمبرپلیٹ ڈبل کیبن گاڑی میں ڈال کرنامعلوم مقام کی جانب لے گئے ۔انہوں نے بتایاکہ جب اس واقعے کی اطلاع ان کی اہل خانہ اوردیگرعزیزواقارب رشتہ داروں کوملی توانہوں نے ان کی تلاش شروع کی لیکن ان کی تلاش ختم ہونے سے پہلے ہی محمدساجدکی گلے میں رسی کاپھندہ لگی لاش ملیر ندی سے ملی جس سے ثابت ہوتاہے کہ انہیں گلے میں پھندہ ڈال کر ماورائے عدالت قتل کیاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ سرعام ایک شاہراہ پر جہاں ہرطرف سی سی ٹی وی کیمرہ لگے ہوں وہاں سے ایک شخص کوتلاشی کے بہانے روک کرزبردستی گاڑی میں ڈال کراغواء کرنے کی واردات لمحہ فکریہ ہے۔کنورنویدجمیل نے سپریم کورٹ اورہائی کورٹ کے جج صاحبان سے اپیل کی کہ محمد ساجد کی شہادت کا نوٹس لیا جائے ۔کنورنویدجمیل نے کہاکہ گزشتہ ایک سال کے دوران ایم کیوایم کے ایک سوسے زائدکارکنان کوبے دردی سے شہیدکیاجاچکاہے جن میں کسی ایک کابھی قاتل آج تک گرفتارنہیں کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ 14نومبر2014ء کوایم کیوایم نے رکنیت سازی مہم کاآغازکیاتواس میں بھی ہمارے کارکنان کونشانہ بنایاگیاانہوں نے 17نومبرسے شہیدکیے جانے والے کارکنان کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہاکہ 22نومبرکواورنگی ٹاؤن کے علاقے کمال پیٹرولیم کے ساتھ لگائے گئے رکنیت سازی کیمپ پردہشت گردوں نے حملہ کیاجس میں ایم کیوایم کے کارکن عبدالجبارولدعبدالٖغفارشہیدجبکہ تین اراکین اسمبلی سمیت40سے زائدکارکنان اورہمدردزخمی ہوئے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان کواپنے تنظیمی کام کرنابھی ناممکن بنادیاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ دنیامیں کہیں بھی اگرکوئی مہذب شہری ظلم کاشکارہویامہذب دنیامیں کوئی شخص قتل ہوجائے تولوگ پولیس سے توقع کرتے ہیں کہ پولیس انہیں انصاف فراہم کرنے میں مددکریگی اورواردات میں ملوث دہشت گردوں کوکیفرکردارتک پہنچائی گی لیکن جہاں پولیس ہی ماورائے عدالت قتل، دہشت گردی اورقتل وغارت میں توکس سے انصاف مانگاجائے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے 24کارکن جن کاماورائے عدالت قتل کیاگیا ان میں کوئی بھی ایک ایسانہیں تھا جس کی پیٹشن ہائی کورٹ میں داخل نہ ہو۔لیکن سال کاعرصہ گزرنے کے باوجودکسی ایک مقتول کوانصاف نہیں ملا اورکوئی قاتل گرفتارہی نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ جب کراچی میں قتل وغارت عروج پرتھی اورلوگ یہاں سے اپناگھربارچھوڑکربیرون ملک مقیم ہورہے تھے توایم کیوایم ہی نے سب سے پہلے کراچی میںآپریشن کی بات کی تاکہ جرائم پیشہ عناصر،دہشت گردوں،گینگ وار،اغواء برائے تاوان میں ملوث کالعدم تنظیموں اوران کے سرپرستوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اورشہریوں کوتحفظ فراہم کیاجائے لیکن اس آپریشن آڑمیں ایم کیوایم کے معصوم کارکنان کونشانہ بنایاگیا۔سرکاری ایجنسیاں جنہوں نے کتنے ہی ایم کیوایم کے کارکنان کوگرفتارکیاجس کے ثبوت وشواہدموجودہیں کہ کارکنان کوگرفتارکیاجارہاہے پھر ان کارکنان کوزمین کھاگئی یاآسمان نگل گیاآج تک ان پتہ نہیں چلا۔ان کے بوڑھے والدین ،بیوی بچے آج تک عدالتوں کے چکرلگا رہے ہیں کہ ان کے پیاروں کوبازیاب کرایاجائے لیکن کوئی سنوائی نہیں ہورہی۔انہوں نے پاکستان کے تمام اداروں کے سربراہاں اورعدلیہ کے ججزسے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے آپ کوجس منصب پرپہنچایاہے اس کاپاس رکھیں اورانصاف کریں کل روزقیامت اللہ تعالیٰ آپ سے آپ کے کیے کاحساب لے گا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے بزرگوں نے یہ ملک قربانیاں دیکراس لئے بنایاتھاکہ یہاں ان کی نسلیں چن وسکون کاسانس لیں گی ناکہ اس لئے بنایاتھاکہ یہاں ان کی اولادوں کوماورائے عدالت قتل کیاجائے اورکوئی ان کوانصاف دلانے والابھی نہیں ہوگا۔کنورنویدجمیل نے ایک بارپھراعلیٰ عدلیہ کے ججزسے اپیل کی کہ وہ محمدساجدسمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کانوٹس لیں اورسوگواران کوانصاف فراہم کرنے اورماورائے عدالت قتل کی وارداتوں میں ملوث اہلکاروں کوگرفتارکرکے کیفرکردارتک پہنچانے میں اپناکراداراداکریں۔بعدازاں انہوں نے میڈیاکے نمائندوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم قانونی طریقے سے کارکنان کاماورائے عدالت قتل کے واقعات پرآوازاٹھارہی ہے اورہروہ دروازہ چاہے وہ عدالت کایاحکومت وہاں دستک دے رہی ہے اب انصاف فراہم کرناعدلیہ اورحکومت کاکام ہے ۔آخرمیں انہوں نے محمدساجدشہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ ایم کیوایم ان کے ساتھ ہے ۔
وڈیو دیکھنے کیلئے کلک کریں
English Viewers Click Here


1/11/2025 7:57:26 PM