Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم لانڈھی سیکٹرکے کارکن محمد ساجدکے ماورائے عدالت قتل کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے۔الطاف حسین


ایم کیوایم لانڈھی سیکٹرکے کارکن محمد ساجدکے ماورائے عدالت قتل کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے۔الطاف حسین
 Posted on: 12/1/2014
ایم کیوایم لانڈھی سیکٹرکے کارکن محمد ساجدکے ماورائے عدالت قتل کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے۔الطاف حسین
محمدساجدشہید کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث سرکاری اہلکاروں کوگرفتارکرکے ان پر قتل کامقدمہ چلایاجائے۔
صدرممنون حسین ،وزیراعظم نوازشریف ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثاراورگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادسے مطالبہ 
محمدساجدشہید کے ماورائے عدالت قتل کاسوموٹونوٹس لیاجائے ۔چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ناصرالملک سے الطاف حسین کی اپیل
محمدساجدشہیدکاماورائے عدالت قتل پولیس اورقانون نافذکرنے والے اداروں کی سفاکیت اوربربریت کاایک اورمنہ بولتاثبوت ہے 
کسی بھی فردکوگرفتارکر کے سزادینے اورماورائے عدالت قتل کرنے کا حق نہ کسی شہری کوہے اورنہ پولیس اورقانون نافذکرنے والے
اداروں کواس کی اجازت ہے
خداراپاکستان کوملک ہی رہنے دیاجائے، یہاں جنگل کاقانون نافذ نہ کیاجائے اورشہریوں کوپکڑ پکڑکرمارنے کاسلسلہ بندکیاجائے 
مجھ سمیت ایم کیوایم کاایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابرکاشریک ہے۔ساجدشہیدکے لواحقین سے الطا ف حسین کااظہارتعزیت
لندن۔۔۔ یکم دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم لانڈھی سیکٹرکے کارکن محمد ساجدکے ماورائے عدالت قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اورصدرممنون حسین ،وزیراعظم نوازشریف ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثاراورگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادسے مطالبہ کیاہے کہ محمدساجد کے ماورائے عدالت قتل کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے اوراس میں ملوث سرکاری اہلکاروں کوگرفتارکرکے ان پر قتل کامقدمہ چلایاجائے۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکن ساجدکوآج صبح دبئی جاتے ہوئے کراچی ایئرپورٹ پر پولیس اورسادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے گرفتارکرلیااور انسانیت سوزتشددکانشانہ بنانے کے بعدان کی لاش کورنگی کے علاقے میں پھینک دی ۔جناب الطا ف حسین نے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ پولیس اورقانون نافذکرنے والے اداروں کی سفاکیت اوربربریت کاایک اورمنہ بولتاثبوت ہے اورکھلاماورائے عدالت قتل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگرمحمدساجدپر کسی قسم کاکوئی الزام بھی تھاتوجب پولیس نے اسے زندہ حالت میں گرفتارکرلیاتھا تواسے قانونی طورپر عدالت میں پیش کیاجاناچاہیے تھا لیکن پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسے جس طرح تشددکرکے ماورائے عدالت قتل کیاہے وہ انتہائی قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پولیس اورسرکاری اداروں کاکام کسی بھی فردکوگرفتارکرناہے ، اسے سزادینے اورماورائے عدالت قتل کرنے کا حق نہ کسی شہری کوہے اورنہ پولیس اورقانون نافذکرنے والے اداروں کواس کی اجازت ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ خداراپاکستان کوملک ہی رہنے دیاجائے یہاں جنگل کاقانون نافذ نہ کیاجائے اورشہریوں کوپکڑ پکڑکرمارنے کاسلسلہ بندکیاجائے ۔ جناب الطاف حسین نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس ناصرالملک سے بھی اپیل کی کہ ایم کیوایم کے کارکن محمدساجد کے ماورائے عدالت قتل کاسوموٹونوٹس لیاجائے اوراس میں ملوث سرکاری اہلکاروں کوقانون کے مطابق سخت سے سخت سزادی جائے ۔ جناب الطاف حسین نے محمدساجدشہید کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کاایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابرکاشریک ہے۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ محمدساجدشہید کی مغفرت فرمائے ،انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے اور لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے ۔
English Viewers Click Here 


1/11/2025 8:16:36 PM