حکومت سندھ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کی جانے والی کمی کافائدہ عوام تک پہنچانے کے لئے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کرائے،حق پرست اراکین سندھ اسمبلی کامطالبہ
وفاقی حکومت کی جانب سے مسلسل دوسری بارپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجودکراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کی جانب سے کرایوں میں کمی نہ کرنے کے اعلان پرحق پرست اراکین اسمبلی کااظہار تشویش
ٹرانسپورٹرزکی جانب سے کرایوں میں کمی نہ کرنے کااعلان ہٹ دھرمی اورسندھ حکومت بے بسی اورنااہلی ہے ،حق پرست اراکین سندھ اسمبلی
کراچی ٹرانسپورٹ اتحادکی جانب سے کرایوں میں کمی سے انکاراوریہ کہناکہ 90فیصدٹرانسپورٹ سی این جی پر منتقل ہوچکی ہیں لہٰذا کرایوں میں کمی نہیں کرسکتے کراچی کے شہریوں کے ساتھ سراسرظلم وناانصافی ہے
کراچی:۔۔۔یکم ، دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے وفاقی حکومت کی جانب سے مسلسل دوسری بارپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجودکراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کی جانب سے کرایوں میں کمی نہ کرنے کے اعلان پرگہری تشویش کااظہارکیاہے اوراسے ٹرانسپورٹرزکی ہٹ دھرمی اورسندھ حکومت بے بسی اورنااہلی قراردیتے ہوئے کراچی کے شہریوں کے ساتھ سراسر ظلم وانصافی قراردیاہے۔اپنے مشترکہ بیان میں حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کہاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں12فیصدتک کمی کردی گئی ہے تاہم حکومت سندھ کی بے بسی اورنااہلی کے باعث اس کافائدہ سندھ خصوصاًکراچی کے عوام کونہیں پہنچااوروہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود زائدکرایہ دینے پرمجبورہیں۔انہوں نے کہاکہ اس قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کوجوازبناکرٹرانسپورٹرکرایوں میں کئی گناہ اضافہ کرتے رہیں ہیں تاہم اب کراچی ٹرانسپورٹ اتحادکی جانب سے کرایوں میں کمی سے انکاراوریہ کہناکہ 90فیصدٹرانسپورٹ سی این جی پرمنتقل ہوچکی ہیں لہٰذا کرایوں میں کمی نہیں کرسکتے کراچی کے شہریوں کے ساتھ سراسرظلم وناانصافی ہے جس کی تمام ذمہ داری حکومت سندھ پرعائدہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کابراہ راست عوام کوریلیف پہنچایاجائے جبکہ حکومت سندھ کی نااہلی وبے بسی کے باعث سندھ خصوصاًکراچی کے عوام کرایوں میں کمی سے محروم ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ حق پرست اراکین سندھ اسمبلی حکومت سندھ سے مطالبہ کیاکہ وہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کی جانے والی کمی کافائدہ عوام تک پہنچانے کے لئے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کرائی جائے اورٹرانسپورٹرزکوپابندکرے کہ وہ کرایوں میں کمی کااعلان کریں۔
English Viewers Click Here