Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سوئیڈن میں ’’رائٹ لائیولی ہوڈ‘‘ ایوارڈ ملنے پر ممتاز قانون دان اور انسانی حقوق کی رہنما محترمہ عاصمہ جہانگیر کو جناب الطاف حسین کی مبارکباد


سوئیڈن میں ’’رائٹ لائیولی ہوڈ‘‘ ایوارڈ ملنے پر ممتاز قانون دان اور انسانی حقوق کی رہنما محترمہ عاصمہ جہانگیر کو جناب الطاف حسین کی مبارکباد
 Posted on: 12/1/2014
سوئیڈن میں ’’رائٹ لائیولی ہوڈ‘‘ ایوارڈ ملنے پر ممتاز قانون دان اور انسانی حقوق کی رہنما محترمہ عاصمہ جہانگیر کو جناب الطاف حسین کی مبارکباد 
عاصمہ جہانگیر کو ’’رائٹ لائیولی ہوڈ‘‘ ایوارڈ ملنا پاکستانی قوم بالخصوص خواتین کیلئے باعث فخر ہے، الطاف حسین
رائٹ لائیولی ہوڈ ایوارڈ پاکستان کیلئے ایک اور بڑا اعزاز ہے جس پر ایک ایک پاکستانی کو بھی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، الطاف حسین
لندن۔۔۔یکم، دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے ممتاز قانون دان اور انسانی حقوق کی رہنما محترمہ عاصمہ جہانگیر کو سوئیڈن میں ’’رائٹ لائیولی ہوڈ‘‘ ایوارڈملنے پر دل کی گرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے ۔ ایک تہنیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ عاصمہ جہانگیر کو ’’رائٹ لائیو لی ہوڈ ‘‘ ایوارڈ ملنا پاکستانی قوم باالخصوص خواتین کیلئے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی طالب علم ملالہ یوسف زئی کو نوبل انعام ملنے کے بعد اب عاصمہ جہانگیر کو رائٹ لائیولی ایوارڈ سے نوازے جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی خواتین نہ صرف باشعور اور باصلاحیت ہیں بلکہ پوری دنیا میں اپنے کام کی اہمیت کو منوانے کی انتھک جدوجہد بھی کررہی ہیں اور پاکستان اور پاکستانی خواتین کیلئے عاصمہ جہانگیر نے جو کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں اور ان کے کام کوہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کیلئے رائٹ لائیولی ہوڈ ایوارڈ پاکستان کیلئے ایک او ربڑا اعزاز ہے جس پر میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ایک ایک پاکستانی کو بھی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

1/11/2025 8:07:07 PM