گلشن اقبال ریزیڈنس کمیٹی کے زیراہتمام عظیم الشان محفل مشاعرہ کا انعقاد
مشاعرے میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان سید امین الحق، احمد سلیم صدیقی، رشید گوڈیل ،عارف خان ایڈوکیٹ و دیگر کی شرکت
شعر و ادب کی محافل کئی دہائیوں سے شہر کراچی اور یہاں بسنے والے عوام کی شناخت ہیں، شرکاء مشاعرہ کے تاثرات
کراچی ۔۔۔30نومبر2014ء
تصاویر کیلئے یہاں کلک کریں
گلشن اقبال ریزیڈنس کمیٹی کے زیر اہتما م ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب عظیم الشان محفل مشاعرہ منعقد کیا گیا ، جس میں ملک بھر کے
مشہور و معروف شعراء کرام نے شرکت کی اور اپنا کلام سنا کر شرکاء محفل سے خوب داد وصول کی ۔ اس موقع پر ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سید امین الحق ، احمد سلیم صدیقی، رشید گوڈیل ،عارف خان ایڈوکیٹ ، حق پرست رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی ، گلشن اقبال ریزیڈنسی کے انچارج ریحان اور خواتین ، بزرگوں اور بچوں سمیت اہلیان کراچی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور محفل مشاعرہ سے لطف اندوز ہوکر شعرا ء کرام کو خوب داد دی ۔ اس موقع پر شہر کے مختلف علاقوں سے آنے والے خواتین و افراد کا کہنا تھا کہ اس قسم کی سرگرمیوں سے آج کے دور میں مختلف پریشانیوں سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے اور شعر و ادب کی یہ محافل کئی دہائیوں سے شہر کراچی اور یہاں بسنے والے عوام کی شناخت ہیں ۔