متحدہ بین المسلمین کے رکن علامہ علی قرار نقوی کے والد محمد مختار نقوی عرف اختر حسین کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
مرحوم کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کاا ظہار کیا اور انکی مغفرت کے لئے دعاکی
لندن۔۔۔29نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے شیعہ عالمِ دین اور متحدہ بین المسلمین کے رکن علامہ علی قرار نقوی کے والد محمد مختار نقوی عرف اختر حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کاا ظہا رکیا ہے ۔اپنے تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کاا ظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)