سکھرکے علاقے کھوسہ گوٹھ میں جے یوآئی (ف)سندھ کے سیکریٹری جنرل خالدمحمودکے بہیمانہ قتل پرالطاف حسین کااظہارمذمت
خالدمحمودکے قتل کافوری نوٹس لیاجائے،قتل سندھ کے حالات خراب کرنے کی سازش کاحصہ ہیں،الطاف حسین
خالدمحمودشہیدکے سوگوارلواحقین،مولانافیصل الرحمن اورجے یوآئی کی قیادت وتمام کارکنان سے جناب الطاف حسین کااظہارتعزیت
لندن۔۔۔ 29 نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے سکھرکے علاقے کھوسہ گوٹھ میں جمعیت علمائے اسلام (ف)سندھ کے سیکریٹری جنرل خالدمحمودکو فائرنگ کرکے قتل کرنے کی سخت مذمت کی ہے اورواقعے کوسندھ کے حالات خراب کرنے کی سازش قراردیاہے۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطا ف حسین نے خالدمحمودکے تمام سوگوارلواحقین،جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمن اورجے یوآئی کی قیادت وایک ایک کارکن سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں ایم کیوایم ان کے ساتھ ہے۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ خالدمحمودشہیدکواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے،سوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے اورقتل کی واردات میں ملوث دہشت گردوں کو کفرکردارتک پہنچائے۔جناب الطا ف حسین وزیراعظم میاں محمدنوازشریف،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ سکھرمیں جے یوآئی (ف)سندھ کے سیکریٹری جنرل خالدمحمودکے بہیمانہ قتل کاسنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اورقتل کی واردات میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے سندھ کے خلاف سازش کوبے نقاب کیا جائے۔