مذہبی انتہاپسند دہشت گردوں کی جانب سے دہشت گردی کی کوشش اور پولیس وین کو نشانہ بنانے پر الطاف حسین کی شدید مذمت
درندہ صفت انہتاپسند دہشت گردپورے کراچی میں اپنا دہشت گردی کا نیٹ ورک یعنی مضبوط جال پھیلا چکے ہیں،الطاف حسین
بازار وں میں چھوٹی بڑی دکانوں کے مالکان ہر جگہ اپنی اپنی حفاظتی ٹیمیں تشکیل دیں شہریوں سے اپیل
چھ چھ یا آٹھ آٹھ گھنٹے کی ڈیوٹی دیں جو چوکس رہ کر ویجیلنس کا کام کریں،الطاف حسین
چھوٹے بڑے شاپنگ سینٹر او رمحلوں میں خطرے کے الارمز لگائے جائیں،الطاف حسین
وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ خدارا شہر میں امن وامان اورشہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئےہنگامی بنیادوں پر سخت حفاظتی انتظامات کریں ،الطاف حسین
اچھی شہرت کے حامل پولیس افسران اور سپاہیوں کو شہریوں کی حفاظت کیلئے معمور کیا جائے ، الطاف حسین
شہید ہونے والے شہری کی مغفرت ،سوگوارن کیلئے صبر جمیل او رزخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا
لندن ۔۔25نومبر 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مذہبی انتہاپسند دہشت گردوں کی جانب سے کراچی میں دہشت گردی کی کوشش اور پولیس وین کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے اور دو افراد کی شہادت اور متعدد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ یہ درندہ صفت انہتاپسند دہشت گردپورے کراچی میں اپنا دہشت گردی کا نیٹ ورک یعنی مضبوط جال پھیلا چکے ہیں لہٰذا میں شہریوں سے اپیل کر تا ہوں کہ خدارا انتہائی چوکس او رہوشیار رہا جائے ہر شہری اپنی مدد آپ کے اصول کے تحت اپنی حفاظت کیلئے اپنے عقل و شعور سے کام لیں ۔انہوں نے کہا کہ میں ایک مرتبہ پھر شہریوں سے درخواست کروں گا کہ جس میں بازار وں کے چھوٹی بڑی دکانوں کے مالکان بھی شامل ہیں وہ ہر جگہ اپنی اپنی حفاظتی ٹیمیں تشکیل دیں جو چھ چھ یا آٹھ آٹھ گھنٹے کی ڈیوٹی دیں جو چوکس رہ کر ویجیلنس کا کام کریں ، چھوٹے بڑے شاپنگ سینٹر او رمحلوں میں خطرے کے الارمز لگائے جائیں ۔ جناب الطا ف حسین نے شہید ہونے والے شہری کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی مغفرت ،سوگوارلواحقین کے صبر وجمیل او رزخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔ جناب الطاف حسین نے سندھ کے وزیر اعلیٰ سیدقائم علی شاہ جو صوبائی وزیر داخلہ کا قلمدان بھی رکھتے ہیں سے مطالبہ کیا کہ خدارا شہر میں امن وامان اورشہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر سخت حفاظتی انتظامات کئے جائیں او راچھی شہرت کے حامل پولیس افسران اور سپاہیوں کو شہریوں کی حفاظت کیلئے معمور کیا جائے ۔
English Viewers