Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستانی معاشرے پر جاگیردارانہ وڈیرانہ ذہنیت حاوی ہے جس کے باعث خواتین کووہ تحفظ حاصل نہیں،حیدرعباس رضوی


پاکستانی معاشرے پر جاگیردارانہ وڈیرانہ ذہنیت حاوی ہے جس کے باعث خواتین کووہ تحفظ حاصل نہیں،حیدرعباس رضوی
 Posted on: 11/25/2014
پاکستانی معاشرے پر جاگیردارانہ وڈیرانہ ذہنیت حاوی ہے جس کے باعث خواتین کووہ تحفظ حاصل نہیں،حیدرعباس رضوی
خواتین پرتشددکے واقعات کے حوالے سے اسمبلیوں سے قانون منظور ہونے کے باوجوداس پرعمل نہیں کیاجاتا
حکومتوں کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ خواتین پرگھریلوتشددکے قانون پرعملدرآمدکرائے،(ر)جسٹس ماجدہ رضوی
جوعورت اپنے معاشی مسائل کواپنی مٹھی میں رکھتی ہے ان کے لئے بہت سے مسائل خودبخودحل ہوجاتے ہیں،شہربانو
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کے زیراہتمام ’’خواتین پرتشددکے خلاف‘‘منائے جانے والے عالمی دن کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے حیدرعباس رضوی،ماجدہ رضوی،شہربانو،کشورزہرا،ہیرسوہواورمنگلہ شرماکاخطاب
کراچی ۔۔۔25، نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کے زیراہتمام ’’خواتین پرتشددکے خلاف‘‘منائے جانے والے عالمی دن کے موقع پرتقریب کاانعقادکیاگیاجس میں(ر)جسٹس محترمہ ماجدہ رضوی نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی،تقریب میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیدحیدرعباس رضوی،معروف خطیب ومذہبی اسکالرشہربانو، انچارج شعبہ خواتین وحق پرست رکن قومی اسمبلی کشورزہرا،رکن سندھ اسمبلی ہیرسوہو،شعبہ خواتین کی منگلہ شرمانے اورشازیہ وارث نے بھی خصوصی طورپرشرکت کی اورتقریب کے شرکاء سے خطاب کیا۔تقریب میں شعبہ خواتین کی ذمہ داران وکارکنان کے علاوہ خواتین نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔تقریب کاباقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا،اس موقع پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیدحیدرعباس رضوی نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہماری بدنصیبی ہے کہ آج بھی پاکستانی معاشرے پر جاگیردارانہ وڈیرانہ ذہنیت حاوی ہے جہاں ظلم وجبراورطاقت کی بنیادپرخواتین کونہ صرف ان کے حق سے محروم رکھاجاتاہے بلکہ انہیں کمزورسمجھ کراس کی آوازدبانے کی کوششیں کسی نہ کسی صورت جاری رہتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ خواتین پرتشددکے واقعات کی انگنت داستانیں رقم ہیں تاہم اسمبلیوں سے قانون منظور ہونے کے باوجوداس پرعمل نہیں کیاجاتاجس کے باعث خواتین کووہ تحفظ حاصل نہیں جوانہیں میسرہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم واحدجماعت ہے جس نے 18 ویں ترمیم کے ذریعے خواتین کوان کے جائزحقوق دلائے اورخواتین کوہرممکن تحفظ فراہم کرنے کے لئے آوازاٹھائی ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ خواتین کوان کے حقوق سے آگاہی نہیں کیاجاتابلکہ انہیں جسمانی تشددکے ساتھ ساتھ ذہنی تشددکابھی نشانہ بنایاجارہاہے اورشادی کے موقع پرحق مہرپربھی بہت سے مسائل پیداکیے ہوئے ہیں ہماری بہنوں،بیٹیوں کوبتایاہی نہیں جاتاکہ حق مہرمیں کوبھی چیزلکھوائی جاسکتی ہے جولڑکیوں کابنیادی حق ہے اوراسلام بھی اس کی اجازت دیتاہے۔قائدتحریک الطاف حسین پہلے لیڈرہیں جنہوں نے گھریلوخواتین کونہ صرف ان کامقام دلایابلکہ انہیں اسمبلیوں میں بھی بھیجا۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی تاریخ میں خواتین کاسب پہلااورسب سے بڑاجلسہ ایم کیوایم نے کیاہے ۔تقریب سے مہمان خصوصی (ر)جسٹس ماجدہ رضوی نے کہاکہ معاشرے میں خواتین کواس بات کاعلم ہی نہیں کہ خواتین پرگھریلوتشددپرکوئی قانون ہے یانہیں؟انہوں نے کہاکہ اس پرقانون ہے جوصوبائی اورقومی اسمبلی سے منظورہوچکاہے لیکن بدقسمتی سے سینیٹ سے آج تک بھی منظورنہیں ہوسکااس قانون میں متاثرہ خواتین کومکمل تحفظ حاصل تھا۔انہوں نے کہاکہ اگرکسی کوجسمانی وذہنی طورپرزبردستی اس کے کسی حق سے محروم رکھاجائے تویہ گھریلوتشددکے قانون کاسہارالیکرانصاف حاصل کرسکتی ہیں،حکومتوں کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ گھریلوتشددکے قانون پرعملدرآمدکرائے تاکہ معاشرے میں خواتین پرتشددواقعات پرقابوپایاجاسکے۔تقریب سے شہربانونے خطاب میں کہاکہ جوعورت اپنے معاشی مسائل کواپنی مٹھی میں رکھتی ہے ان کے لئے بہت سے مسائل خودبخودحل ہوجاتے ہیں۔تقریب سے کشورزہرہ،ہیرسوہواورمنگلہ شرمانے بھی خطاب کرتے ہوئے خواتین پرتشددکے واقعات پرروشنی ڈالی اورخواتین پرتشددکے حوالے سے قانون سے آگاہی فراہم کی۔




مزید تصاویر 


1/11/2025 8:29:43 PM