ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی کے مظاہرے پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے پاکستانی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں 26نومبر بدھ کی شب نائن زیرو پر عشائیہ تقریب منعقدہ ہوگی
کراچی ۔۔۔25، نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے ایشین گیمز میں شاندار کاکردگی کے مظاہرے پر پاکستانی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں 26نومبر بروز بدھ شب 8:30بجے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر عشائیہ رتقریب منعقد ہوگی ۔ نائن زیرو پر پہنچنے پر ہاکی ٹیم کا استقبال ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین اور حق پرست پارلیمنٹرین کریں گے اور ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایشین گیمز میں شاندار کامیابی کے مظاہرے پر مبارکباد دیں گے ۔