رکنیت سازی کیمپ پر دستی بم حملے میں شہید ہونیوالے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے کارکن عبد الجبار کا سوئم
رابطہ کمیٹی کے ارکان احمد سلیم صدیقی ، کیف الوریٰ ، حق پرست ارکان قومی اسمبلی اور ذمہ داران و کارکنان کی شرکت
رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ٹرانسپورٹ سیکشن کے رکن انیس الرحمن کے بھائی کے انتقال پر گھر جاکر بھی تعزیت کی
کراچی ۔۔۔24، نومبر2014ء
گزشتہ دنوں اورنگی ٹاؤن نمبر5متحدہ قومی موومنٹ کے رکنیت سازی کیمپ پر دستی بم حملے میں شہید ہونے والے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 118-Bکے کارکن عبد الجبار کا سوئم آج کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا جس میں شہید کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی ۔ سوئم کے اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان احمد سلیم صدیقی ، کیف الوریٰ ، حق پرست ارکان قومی اسمبلی اقبال قادری ، محبوب عالم ، ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر کمیٹی کے ارکان ، یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان اور شہید کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان احمد سلیم صدیقی اور کہف الوریٰ نے نائن زیرو ٹرانسپورٹ سیکشن کے رکن انیس الرحمن کے بھائی کے انتقال پر ان کی رہائشگاہ جاکر سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا ۔ انہوں نے سوگوار لواحقین کو صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے۔ (آمین)