Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم : لندن میں ایم کیوایم یوکے کی جانب سے ممبرسازی مہم کاآغازکیاگیا


ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم : لندن میں ایم کیوایم یوکے کی جانب سے ممبرسازی مہم کاآغازکیاگیا
 Posted on: 11/23/2014
ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم : لندن میں ایم کیوایم یوکے کی جانب سے ممبرسازی مہم کاآغازکیاگیا
لندن علاقے ایجویئرکے سنگم کمیونٹی سینٹرمیں کیمپ قائم کیاگیا، پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے رکنیت کے فارم بھرکرایم کیوایم کی رکنیت اختیارکی
رکنیت اختیارکرنے والوں میں نوجوان ، بزرگ، خواتین اورکالجوں اوریونیورسٹیوں کے طلبہ وطالبات شامل تھے
ایم کیوایم یوکے کی آرگنائزنگ کمیٹی ،رابطہ کمیٹی کے ارکان اورشعبہ خواتین کی کارکنوں نے اسٹال پرآنے والوں کےرکنیت سازی فارم بھرے، رابطہ کمیٹی کے ارکان نے بھی ایم کیوایم یوکے کے رکنیت سازی کیمپ کادورہ کیا
قائدتحریک الطاف حسین کاپیغام تیزی سے تمام پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کررہاہے
لندن کے ساتھ ساتھ برطانیہ کے دیگرشہروں میں بھی ممبرسازی کیمپ لگائے جائیں گے
لندن۔۔۔ 23 نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ایم کیوایم یوکے کی جانب سے ممبرسازی مہم کاآغازکیاگیا۔ اس سلسلے میں لندن علاقے ایجویئرکے سنگم کمیونٹی سینٹرمیں کیمپ قائم کیاگیا۔ لندن کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے رکنیت کے فارم بھرکرایم کیوایم کی رکنیت اختیارکی۔رکنیت اختیارکرنے والوں میں نوجوان ، بزرگ، خواتین اورکالجوں اوریونیورسٹیوں کے طلبہ وطالبات شامل تھے۔ایم کیوایم یوکے کی آرگنائزنگ کمیٹی ،رابطہ کمیٹی کے ارکان اورشعبہ خواتین کی کارکنوں نے اسٹال پرآنے والوں کوخوش آمدیدکہا اوران کے رکنیت سازی فارم بھرے ۔ رکنیت اختیارکرنیوالوں کوایم کیوایم کالٹریچربھی دیاگیا۔ رکنیت سازی کایہ سلسلہ کئی گھنٹے جاری رہا۔ پاکستان سے آئے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ارکان نے بھی ایم کیوایم یوکے کے رکنیت سازی کیمپ کادورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ارکان اورایم کیوایم یوکے کے ذمہ داروں نے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم میں پورے پاکستان کے عوام نے جس طرح بڑھ چڑھ کرحصہ لیاہے اوراب بیرون ملک آباد پاکستانی بھی ایم کیوایم کے قافلے میں شامل ہورہے ہیں جواس بات کاثبوت ہے کہ قائدتحریک الطاف حسین کاپیغام تیزی سے تمام پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کررہاہے ۔ برطانیہ میں رکنیت سازی کاسلسلہ جاری ہے اوراب لندن کے ساتھ ساتھ برطانیہ کے دیگرشہروں میں بھی ممبرسازی کیمپ لگائے جائیں گے۔
وڈیو دیکھیں

English Viewers
 

1/11/2025 8:31:17 PM