Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک بھر میں انتہاء پسند تنظیموں کی معاونت کرنے والی جماعتوں کے بھی خلاف سخت کار روائی ہو نی چاہئے،سید امین الحق


ملک بھر میں انتہاء پسند تنظیموں کی معاونت کرنے والی جماعتوں کے بھی خلاف سخت کار روائی ہو نی چاہئے،سید امین الحق
 Posted on: 11/22/2014
ملک بھر میں انتہاء پسند تنظیموں کی معاونت کرنے والی جماعتوں کے بھی خلاف سخت کار روائی ہو نی چاہئے،سید امین الحق
حکومت کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں ، کارکنان اورعوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے مثبت اقدامات کرے
ایم کیو ایم گزشتہ تین دہائیوں سے کراچی سمیت ملک بھر میں مظلوموں کے حقوق کی جدو جہد کر رہی ہے
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن سید امین الحق کی ممبر ساز ی کیمپ بم حملے میں شہید کارکن عبد الجبار کی تدفین کے بعد گفتگو
شہید عبد الجبار کو گلشن ضیاء قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر نصرت اور اراکین رابطہ کمیٹی 
و دیگر کی بڑی تعداد میں شرکت 
کراچی ۔۔۔22نومبر2014ء
متحدہ قو می موومنٹ کے ممبر سازی کیمپ پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے سینئر کارکن عبد الجبار کی نماز جنازہ لیاقت چوک اورنگی ٹاؤن میں ادا کرکے انہیں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ گلشن ضیاء قبر ستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر نصرت شوکت ، اراکین رابطہ کمیٹی سید امین الحق ، خالد سلطان، عبد الحسیب ،کہف الوریٰ، حق پرست ارکا ن اسمبلی ، تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران،مختلف یونٹس و سیکٹرز کے ذمہ داران و کارکنان سمیت علاقہ مکینوں اور شہید کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعاکی ۔ تدفین کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے سیدامین الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم گزشتہ تین دہائیوں سے زائد عرصے سے کراچی سمیت ملک بھر کے محروم و مظلوم عوام کے حقوق کی جدو جہد کر رہی ہے اور جناب الطاف حسین کے نظریہ حق پرستی کو کراچی سے کشمیر تک پر امن انداز میں پھیلا رہی ہے اسی سلسلے میں گزشتہ 10روز سے ایم کیو ایم کی ممبر سازی مہم ملک کے کونے کونے میں جاری ہے لیکن گزشتہ روز ایم کیوایم کی کا میابی سے خوفزدہ عناصر نے اورنگی ٹاؤن میں قائم ممبر سازی کیمپ پر بزدلانہ حملہ کرکے ہمارے 3اراکین اسمبلی اور 50سے زائد کارکنان کو زخمی کردیا تھا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے اول روز سے دہشتگردی اور انتہاء پسندی کے خلاف آواز بلند کی ہے جس کی پاداش میں 2010ء سے اب تک ایم کیو ایم کے تین اراکین اسمبلی رضا حیدر،ساجد قریشی اورمنظر امام سمیت سینکڑوں بے گناہ کارکنان کو شہیدکیا جاچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں نا صرف طالبان ، داعش و دیگر انتہاء پسند دہشتگردتنظیموں بلکہ انکی مالی و اخلاقی معاونت کرنیوالی جماعتوں اور عناصر کے خلاف بھی سخت کار روائی ہو نی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ کل کے بزدلانہ اقدام کے باوجودجناب الطاف حسین نے اپنی تعلیمات کے عین مطابق کارکنان کو صبرکی تلقین کی ہے اور ا نکی امن پسند تعلیمات کا ہی نتیجہ ہے کہ ممبر سازی مہم میں ملک بھر سے لاکھوں لوگ ایم کیوایم کا حصہ بن رہے ہیں ۔انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے نا صرف مذکورہ واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردر تک پہنچائے بلکہ انتہاء پسند تنظیموں کے خلاف بلا امتیاز کار روائی کرے اور کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنان سمیت عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے مثبت اقدامات کرے کیونکہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایک ایک شہری کو جان ومال کا تحفظ فراہم کرے ۔ دریں اثناء ڈاکٹر نصرت شوکت و دیگر نے فرداً فرداً شہید عبد الجبار کے سوگوار لواحقین سے ملاقات کرکے
انہیں دلاسہ دیا اور جناب الطا ف حسین کی جانب سے تعزیت و ہمدردی کا پیغام پہنچایا۔





English Viewers


1/11/2025 8:10:45 PM