Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

چوہدری نثار قوم کو بتائیں اگر داعش پاکستا ن میں نہیں تو کراچی تا گلگت تک داعش کی چاکنگ کس نے کی، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


چوہدری نثار قوم کو بتائیں اگر داعش پاکستا ن میں نہیں تو کراچی تا گلگت تک داعش کی چاکنگ کس نے کی، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 11/22/2014
چوہدری نثار قوم کو بتائیں اگر داعش پاکستا ن میں نہیں تو کراچی تا گلگت تک داعش کی چاکنگ کس نے کی، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
جناب الطاف حسین پاکستان کو صحیح معنوں میں قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں
جماعت اسلامی نے پاکستان میں نوجوانوں کو مذہب کے نام انتہاء پسندی کیلئے ور غلایا ہے 
ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کورنگی کرسچن ٹاؤن میں قائم ممبر سازی کیمپ کا وفد کے ہمراہ دورہ 
ارکان رابطہ کمیٹی محمدواسع جلیل ،احمد سلیم صدیقی ،عارف خان ایڈوکیٹ وفد میں شامل 
کراچی۔۔۔22نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈا کٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جناب الطاف حسین پاکستان کو صحیح معنوں میں قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جس میں تمام مذاہب کو بلا امتیازرنگ و نسل و مذہب برابر کے حقوق حاصل ہوں اور قوم متحد ہو، جماعت اسلامی نے پاکستان میں مذہبی جنونیت ،دہشتگردی اور مذہبی منافرت کی داغ بیل ڈالی ہے اور نوجوانوں کو مذہب کے نام انتہاء پسندی کیلئے ور غلایا ہے۔ ان خیال کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم اقلیتی امور کمیٹی کی جانب سے کورنگی کے کرسچن ٹاؤن میں قائم رکنیت سازی کیمپ پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین محمدواسع جلیل ،احمد سلیم صدیقی ،عارف خان ایڈوکیٹ ،حق پرست ارکان اسمبلی آصف حسنین ،شیراز وحید ،خالد افتخار ،عامر معین پیرزادہ ،ایم کیو ایم اقلیتی امور کمیٹی کے انچارچ منوراسلام و اراکین ، علاقائی ذمہ داران سمیت خواتین ،بزرگوں اور نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی جو ممبر سازی کیمپ پر ایم کیوایم کی رکنیت حاصل کرنے کیلئے جمع تھے ۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کی اقلیتی امور کمیٹی کی جانب سے لگائے گئے اس کیمپ پر عوام کی تعداد سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ جناب الطاف حسین پر عوام کا اعتماد مزید بڑھ رہا ہے اورمظلوم و محروم عوام انہیں اپنا نجات دہندہ سمجھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ خدمت خلق کی بات کی ہے یہی وجہ ہے کہ ایم کیوایم ملک بھر میں بسنے والے کرسچن ،ہندو اور سکھ سمیت دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے ہم وطنوں کے حقوق کیلئے بھی اسی طرح آواز بلند کرتی ہے جس طرح مسلمانوں کیلئے کی جاتی ہے،جناب الطاف حسین ملک میں ترقی ، خوشحالی اور آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کی جنگ لڑرہے ہیں جس میں ہمارا مقابلہ انتہاء پسندوں اور ملک دشمنوں سے براہ راست ہے اور اسی لئے دہشتگرد مسلسل ہمیں نشانہ بنا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج یہاں موجود تمام مذاہب کے ماننے والوں کو جناب الطاف حسین کی جانب سے یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے ساتھ ہونے والے کسی بھی ظلم و زیادتی پر خاموش نہیں بیٹھیں گے بلکہ آ پ کے حق کی خاطر آ پ کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔اس سوال کے جواب پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیوا یم سابق امیر جماعت اسلامی منور حسین کی جانب سے دئیے جانے والے بیان کی سخت مذمت کرتی ہے ،جماعت اسلامی نے پاکستان میں ہمیشہ مذہبی جنونیت ،دہشتگردی اور منافرت کی داغ بیل ڈالی ہے اور نوجوانوں کو مذہب کے نام پر منفی رجحانات کی جانب ورغلایہ ہے۔انہوں نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار کو چاہئے کہ وہ قوم کو اس بات کہ آگاہ کریں کہ اگر آئی ایس آئی ایس(داعش) کا پاکستا ن میں کو ئی وجود نہیں اور پاکستان کو اس سے کوئی خطرہ نہیں تو کراچی سے گلگت بلتستان تک داعش کے حق میں چاکنگ اور پوسٹرز کس نے اور کیسے لگا ئے ہیں؟۔

1/11/2025 8:10:11 PM