Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کامشترکہ اجلاس ،سابق امیر جماعت اسلامی امیر منورحسن کی جانب سے عوام کو قتل وغارتگری پراکسانے کی شدیدمذمت


ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کامشترکہ اجلاس ،سابق امیر جماعت اسلامی امیر منورحسن کی جانب سے عوام کو قتل وغارتگری پراکسانے کی شدیدمذمت
 Posted on: 11/22/2014
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کامشترکہ اجلاس ،سابق امیر جماعت اسلامی امیر منورحسن کی جانب سے عوام کو قتل وغارتگری پراکسانے کی شدیدمذمت 
منورحسن قتال فی سبیل اللہ کے کلچرکوعام کرنے کی بات کرکے نوجوانوں کوقتل وغارتگری پراکسا رہے ہیں۔رابطہ کمیٹی
منورحسن کے اس بیان سے جماعت اسلامی کااصل مقصداورخفیہ پروگرام ایک بارپھرعوام کے سامنے آگیاہے
منورحسن کے اس بیان سے یہ بات سمجھناکوئی دشوارنہیں کہ پاکستان میں داعش کے قتل وغارتگری کے پیغام کوکون پھیلارہاہے
وزیرداخلہ چوہدری نثار منورحسن کے بیان پرغورکرلیں توانہیں بخوبی معلوم ہوجائے گاکہ پاکستان میں داعش کاکردارکون ادا کررہا ہے
حالیہ ڈرون حملوں میں مارے جانیوالے دہشت گردوں سے جماعت اسلامی کے تعلق سے بھی صاف ظاہر ہے کہ طالبان اور القاعدہ کے ساتھ ملکرپاکستان میں دہشت گردی کون کررہاہے
صدر، وزیراعظم،وفاقی وزیرداخلہ ، آرمی چیف، نیول چیف اورایئر چیف منورحسن کے سنگین بیان کافی الفورنوٹس لیں۔رابطہ کمیٹی
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس منورحسن کی جانب سے عوام کو قتل وغارتگری پراکسانے کا فی الفورسوموٹو لیں۔ رابطہ کمیٹی 
تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں،انسانی حقوق کی تنظیمیں اورسول سوسائٹی بھی منورحسن کے بیان کانوٹس لیں۔رابطہ کمیٹی
لندن۔۔۔ 22 نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کے اراکین کاایک مشترکہ ہنگامی اجلاس ہواجس میں جماعت اسلامی کے سابق امیر منورحسن کی تازہ ترین تقریرمیں قتل وغارتگری کے درس کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی۔ اجلاس میں کہاگیاکہ جماعت اسلامی کے سابق امیر منورحسن نے آج لاہورمیں مینار پاکستان کے سائے میں ہونیو الے جماعت اسلامی کے سالانہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے یہ کہاہے کہ ’’ مسائل کاحل جہاد اورقتال فی سبیل اللہ میں ہے،جمہوری سیاست سے حالات پر قابونہیں پایاجاسکتا، جہاد اورقتال فی سبیل اللہ کے کلچر کوعام کیاجائے ‘‘ ۔ رابطہ کمیٹی نے منورحسن کے اس بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پہلے ہی مذہبی انتہا پسندی اوردہشت گردی کے نرغے میں ہے اوراس وقت پاکستان کوامن کی سب سے زیادہ ضرورت ہے لیکن منورحسن آج جماعت اسلامی کے سالانہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ملک کے نوجوانوں کوقتل وغارتگری پراکسا رہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ منورحسن کے اس بیان سے جماعت اسلامی کااصل مقصداورخفیہ پروگرام ایک بارپھرعوام کے سامنے آگیاہے اوراس سے یہ بات سمجھناکوئی دشوارنہیں کہ پاکستان میں داعش کی نمائندگی کون کررہاہے اورداعش کے قتل وغارتگری کے پیغام کوکون پھیلارہاہے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار بھی اگرمنورحسن کے بیان پرغورکرلیں توانہیں بھی بخوبی معلوم ہوجائے گاکہ پاکستان میں داعش کاکردارکون ادا کررہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ وزیرستان میں حالیہ ڈرون حملوں میں مارے جانیوالے دہشت گردوں سے جماعت اسلامی کے تعلق سے بھی صاف ظاہر ہے کہ طالبان اور القاعدہ کے ساتھ ملکرپاکستان میں دہشت گردی کون کررہاہے۔ رابطہ کمیٹی نے پاکستان کے صدر، وزیراعظم،وفاقی وزیرداخلہ ، چیف آف آرمی اسٹاف، چیف آف نیول اسٹاف اور چیف آف ایئراسٹاف سے مطالبہ کیاکہ جماعت اسلامی کے سابق امیرکے سنگین بیان کافی الفورنوٹس لیاجائے۔رابطہ کمیٹی نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے بھی اپیل کی کہ منورحسن کی جانب سے عوام کو قتل وغارتگری پراکسانے کا فی الفورسوموٹولیاجائے۔ رابطہ کمیٹی نے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں،انسانی حقوق کی تنظیموں اورسول سوسائٹی سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی منورحسن کے بیان کانوٹس لیں۔
English Viewers


1/11/2025 8:04:20 PM