آل پاکستان مسلم لیگ کے جنرل سیکریٹری شعیب ملک کی رکن رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ سے گفتگو
اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم کے رکنیت سازی مہم کے کیمپ پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت اور زخمی ہونے والے ارکان اسمبلی اور کارکنان کی خیریت دریافت
کراچی۔۔۔21نومبر2014ء
آل پاکستان مسلم لیگ کے جنرل سیکریٹری شعیب ملک نے متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد ٹیلیفون کرکے رکن رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ سے گفتگو کی اور اورنگی ٹاؤن میں ایم کیو ایم کے رکنیت سازی مہم کے کیمپ پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔شعیب ملک نے عارف خان ایڈوکیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے حملے میں زخمی ہونے والے حق پرست ارکان سندھ اسمبلی محمد حسین ،شیخ عبد اللہ اور کارکنان کی خیریت دریافت کی اور انکی صحتیابی کے لئے دعا کی۔رکن رابطہ کمیٹی عارف خان نے اے پی ایم ایل کے جنرل سیکریٹری شعیب ملک کا اظہار ہمدردی کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔