ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کا سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کوفون ، آئین شکنی کےمقدمہ میں خصوصی عدالت کے فیصلے پر مبارکبادپیش کی
خصوصی عدالت کایہ فیصلہ اس اصولی مؤقف کی کامیابی ہے کہ اس قسم کے مقدمے میں کسی ایک فرد کے خلاف کارروائی انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔ الطاف حسین
جنرل پرویزمشرف نے اس معاملے میں بھرپور اخلاقی حمایت کرنے پر الطاف حسین کا شکریہ اداکیا
ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کاسابق صدرکی پیروی کرنے والے ممتاز قانون داں بیرسٹر فروغ نسیم اوربیرسٹراحمدرضاقصوری کوفون خصوصی عدالت کے فیصلے پر مبارکبادپیش کی
آپ نے جس طرح بھرپوردلائل کے ساتھ اس مقدمہ کی پیروی کی ہے اس پر آپ زبردست مبارکباد کےمستحق ہیں۔الطاف حسین کی بیرسٹرفروغ نسیم سے گفتگو
اس مقدمہ میں جن دیگر تمام آئینی وقانونی ماہرین اور وکلاء نے اپنی خدمات پیش کی ہیں وہ تمام ہی خراج تحسین اورمبارکبادکے مستحق ہیں۔الطاف حسین کی احمدرضاقصوری سے گفتگو
لندن ۔۔۔ 21 نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کوفون کرکے انہیں آئین شکنی کے مقدمہ میں خصوصی عدالت کی جانب سے دیے گئے فیصلے پر مبارکبادپیش کی ۔جناب الطاف حسین نے سابق صدرسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ خصوصی عدالت کایہ فیصلہ اس اصولی مؤقف کی کامیابی ہے کہ اس قسم کے مقدمے میں کسی ایک فرد کے خلاف کارروائی انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔ جناب الطاف حسین نے اس فیصلے پر جنر ل پرویزمشرف ، ان کے اہل خانہ اوردیگر تمام احباب کوبھی مبارکباد پیش کی ۔ جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف نے اس معاملے میں بھرپور اخلاقی حمایت کرنے پر جناب الطاف حسین اوران کے احباب کا شکریہ اداکیا۔ دریں اثناء جناب الطاف حسین نے آئین شکنی کے مقدمے میں سابق صدرکی پیروی کرنے والے ممتاز قانون داں بیرسٹر فروغ نسیم کوفون پر مبارکبادپیش کی ۔ انہوں نے بیرسٹرفروغ نسیم سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آپ نے جس طرح بھرپوردلائل کے ساتھ اس مقدمہ کی پیروی کی ہے اوراہم قانونی نکات کواٹھاکر قوم کی رہنمائی کی ہے اس پر آپ زبردست مبارکباد کے مستحق ہیں۔ بیرسٹرفروغ نسیم نے بھی جناب الطاف حسین کواس فیصلے پرمبارکبادپیش کی ۔ مزیدبرآں جناب الطاف حسین نے آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما اورممتازقانون داں بیرسٹراحمدرضاقصوری کوبھی فون کرکے انہیں خصوصی عدالت کے فیصلے پر مبارکبادپیش کی ۔ انہوں نے بیرسٹراحمدرضا قصوری سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اس مقدمہ میں آپ اور جن دیگر تمام آئینی وقانونی ماہرین اورسینئر وجونیئر وکلاء نے ابتداء سے لیکر اب تک اپنی خدمات پیش کی ہیں وہ تمام ہی خراج تحسین اورمبارکبادکے مستحق ہیں۔احمدرضاقصوری نے بھی جناب الطاف حسین کواس فیصلے پرمبارکباد پیش کی ۔