ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی محمدحسین ، عبداللہ اوردیگرزخمی کارکنوں کی فون پرخیریت دریافت کی
قائدتحریک الطاف حسین نے ارکان اسمبلی اورزخمی کارکنوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کیلئے دعاکی
قائدتحریک الطاف حسین کی آوازسنکرزخمی کارکنوں میں جوش وخروش پیداہوگیا،کارکنوں نے زخمی حالت میں بھی نعرے لگاکراپنے جوش وخروش کااظہارکیا
اس طرح کے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلوں کوپست نہیں کرسکتے ۔ زخمی ارکان اسمبلی اورزخمی کارکنوں کاعزم
قائدتحریک الطاف حسین نے اورنگی ٹاؤن سیکٹرفون کرکے سیکٹرکے ذمہ داران سے بھی گفتگوکی اوران سےواقعہ کی تفصیلات معلوم کیں
لندن۔۔۔ 21 نومبر2014ء