مہاجررابطہ کونسل کے صدریعقوب بندھانی کے انتقال پرایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کا دلی صدمہ اورگہرے رنج وغم کااظہار
یعقوب بندھانی نے پوری زندگی محروم ومظلوم مہاجروں کے حقوق کیلئے جدوجہدکرتے ہوئے گزاری
یعقوب بندھانی کاانتقال صرف مہاجررابطہ کونسل ہی کانہیں بلکہ مہاجروں کاایک بڑانقصان ہے ۔الطاف حسین
یعقوب بندھانی کے انتقال سے مہاجرعوام ایک شفیق بزرگ سے محروم ہوگئے ہیں۔الطاف حسین
یعقوب بندھانی کے انتقال سے مجھے ذاتی طور پر بہت دکھ ہواہے ۔الطاف حسین
یعقوب بندھانی مرحوم کے اہل خانہ ، مہاجررابطہ کونسل کے اراکین اورہمدردوں سے تعزیت کرتاہوں، الطاف حسین
لندن۔۔۔21 نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے مہاجررابطہ کونسل کے صدریعقوب بندھانی کے انتقال پر دلی صدمہ اورگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے یعقوب بندھانی مرحوم کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی محروم ومظلوم مہاجروں کے حقوق کیلئے جدوجہدکرتے ہوئے گزاری ،وہ اپنی ضعیف العمری اوربزرگی کے باوجود مہاجررابطہ کونسل کے پلیٹ فارم سے مہاجربزرگوں میں تحریک کاپیغام پھیلاتے رہے اورآخر ی سانس تک مہاجروں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پرآوازبلندکرتے رہے ۔ ان کاانتقال صرف مہاجررابطہ کونسل ہی کانہیں بلکہ مہاجروں کاایک بڑانقصان ہے ، ان کے انتقال سے مہاجرعوام ایک شفیق بزرگ سے محروم ہوگئے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ یعقوب بندھانی کے انتقال سے مجھے ذاتی طور پر بہت دکھ ہواہے ۔انہوں نے یعقوب بندھانی مرحوم کے تمام اہل خانہ ، مہاجررابطہ کونسل کے تمام اراکین اورہمدردوں سے بھی دلی تعزیت کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ یعقوب بندھانی مرحوم کی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے اورمرحوم کے تمام لواحقین اورہمدردوں کوصبرجمیل عطاکرے۔