ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم ساتویں روز بھی ملک بھر میں زبردست طریقے سے جاری رہی
رکنیت سازی کیمپس جن جن علاقوں میں لگائے گئے ہیں وہاں زبردست چہل پہل دکھائی دے رہی ہے اور فضائیں
ایم کیوایم کے تنظیمی ترانوں سے گونج رہی ہیں
عوامی مقبولیت ایم کیوایم کو ملک گیر سطح کی جماعت میں تبدیل ہونے کی گواہی دے چکی ہے ، ارکان رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔20، نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام سال 2014ء کی رکنیت سازی مہم ملک بھر میں ساتویں روز بھی زبردست طریقے سے جاری رہی جبکہ ساتویں روز رکنیت سازی کیمپوں پر ڈاکٹر ، انجینئرز ، اساتذہ ، وکلاء ، کاروباری شخصیات اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہزاروں کی تعدادمیں رابطہ کیا اور رکنیت سازی فارم پُر کرکے جمع کرائے ۔ اس سلسلے میں صوبہ سندھ ، پنجاب ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سینکڑوں رکنیت سازی کیمپوں پر صبح سے شام تک ہجوم رہا اس موقع پر رکنیت سازی کیلئے آنے والے نوجوان ، بزرگ اور خواتین جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے حق میں پرجوش نعرے لگاتے رہے اور ان کا جوش و خروش قابل دید تھا ۔رکنیت سازی کیمپوں پر خواتین میں چوڑیاں تقسیم کی گئیں اور مہندی لگائی گئی ۔ ملک بھر کے جن جن علاقوں میں ایم کیوایم کے رکنیت سازی کیمپ لگے ہوئے ہیں وہاں زبردست چل پہل دکھائی دے رہی ہے اور فضاء میں ایم کیوایم کے تنظیمی ترانے اور نغمے گونج رہے ہیں ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز اور اراکین رابطہ کمیٹی نے حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کے ہمراہ ساتویں روز بھی رکنیت سازی کیمپوں کا دورہ کیا اور رکنیت سازی کیمپوں پر رابطہ کرنے والے نوجوانوں ، بزرگوں، خواتین اور دیگر طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایم کیوایم میں شمولیت پر مبارکباد دی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم ملک بھر میں بھر پور طریقے سے جاری ہے اور اس کی عوامی مقبولیت ایم کیوایم کو ملک گیر سطح کی جماعت میں تبدیل ہونے کی گواہی دے چکی ہے ۔ رابطہ کمیٹی ارکان نے مزید کہاکہ رکنیت سازی مہم کی کامیابی ملک بھر کے عوام کی جانب سے جناب الطاف حسین پر اعتماد کامظہر ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک بھر کے عوام اب جناب الطاف حسین کی قیادت میں غریب ومتوسط طبقے کے انقلاب کو لانے کیلئے ایم کیوایم کے پرچم تلے متحد ، متحرک اور منظم ہوچکے ہیں ۔
.JPG)
.JPG)
مزید تصاویر